صدر جو بائیڈن کا الوداعی خطاب: اوول آفس سے اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے اوول آفس سے قوم سے الوداعی خطاب کریں گے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق، جو بائیڈن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے چند روز قبل یہ خطاب کریں گے۔
صدر بائیڈن اپنے خطاب میں اپنی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی، عالمی معاملات میں امریکا کے کردار، اور اپنے دور حکومت میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ ان کا اوول آفس سے آخری خطاب ہوگا، جہاں وہ قوم کو اپنی قیادت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت امریکا کو کئی سنگین چیلنجز کا سامنا تھا، جن میں کمزور اتحادی، چین سے مقابلے میں پسماندگی، طویل جنگ میں مصروف امریکی فوج، اور عالمی وبا شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن نے ان مسائل کا کامیابی سے سامنا کیا اور امریکا کو ایک مضبوط تر پوزیشن پر پہنچایا۔
صدر بائیڈن اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیں گے کہ ان کی قیادت میں امریکا نے کس طرح اپنی شراکت داریوں کو مضبوط کیا اور عوام کے لیے بہتر نتائج فراہم کیے۔ یہ خطاب ان کی صدارت کے اہم اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اگلے 10 برسوں تک بھی جوان” نظر آنے کیلیے انجلینا جولی کیا تیاری کر رہی ہیں
انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک بھی اسی طرح جوان اور دلکش نظر آنے کے لیے خصوصی تیاری شروع کردی۔
لاس اینجلس کی چمکتی دنیا میں جب سبھی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے مہنگے کریموں اور فلٹرز کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔
ہالی وڈ کی اسٹائل کوئین انجلینا جولی نے تو جیسے وقت کو روک دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اگلے دس سال تک جوان اور دلکش نظر آئیں گی جیسی وہ "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ” کے دور میں تھیں۔
اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔
انجلینا جولی کے قریبی حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ لیزر ٹریٹمنٹ کے نتائج دیکھ کر خود انجلینا بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔ جس کی مدد سے ان کا چہرہ تروتازہ نظر آ رہا ہے۔
اس لیزر ٹریٹمنٹ کی یہ خصوصیت صرف ابھی نہیں بلکہ اگلے دس برسوں تک برقرار رہے گی۔ انجلینا اپنی غذا پر بھی پوری توجہ دے رہی ہیں۔
ان کا روزمرہ کا کھانا پروٹین، سبزیوں اور تازہ پھلوں سے بھرپور ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ انجلینا کو حال ہی میں فلم "ماریا” میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کا کردار نبھاتے دیکھا گیا۔ اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جو ستمبر میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu