ای آفس کا نفاذ ،وزارت سائنس کا 16اداروں کو مراسلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے 16 ذیلی اداروں اور محکوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔وزارت سائنس نے ماتحت محکوں کو ای آفس کے نفاذ اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ٹائمز ہائرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ، پاکستانی جامعات کی پوزیشن کیا ہے؟
پاکستان کی یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، پاکستان کی47 یونیورسٹیوں نے ایشیا کے اعلی تحقیقی اداروں میں جگہ حاصل کی ہے۔
ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ٹائمز ہائیرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔
درجہ بندی فہرسٹ
= 137 قائد اعظم یونیورسٹی
=145 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
=187 کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد
=201–250 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد
201–250 = سکھر آئی بی اے یونیورسٹی
201–250 = یونیورسٹی آف اینجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا
251–300 = ایئر یونیورسٹی
251–300 = کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
251–300 =لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز
251–300 = مالاکنڈ یونیورسی
251–300 = پنجاب یونیورسٹی
301–350 = عبدالولی خان یونیورسٹی مردن
301–350 = غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
301–350 = انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد
301–350 = پی ایم اے ایس ارڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی
301–350 = اسلامیہ یونیورسٹی بہاوالپور
301–350 = یونیورسٹی آف اینجنیئرنگ این
301–350 = یونیورسٹی آف لاہور
301–350 = یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی
301–350 = یونیورسٹی آف ویٹرنری اور اینیمل سائنس لاہور
351–400 = بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی
351–400 = گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
351–400 = خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی
351–400 = گجرات یونیورسٹی
351–400 = پشاور یونیورسٹی
401–500 = بحریہ یونیورسٹی
401–500 = ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ
مزید برآں ، 47 اداروں کو ’رپورٹرز‘ کے طور پر درج کیا گیا تھا تاہم وہ باضابطہ درجہ بندی کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے۔
ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 35 ممالک کی 853 یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا گیا ہے ، جس میں تدریس، تحقیق، علم اور بین الاقوامی نقطہ نظر کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی سب سے زیادہ جامع، سخت اور متوازن عالمی درجہ بندی ہے جس میں کارکردگی کے 18 اشاریوں میں تحقیق پر مبنی جامعات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ اشاریے تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی کاری کا احاطہ کرنے والے 5 اہم ستونوں میں تقسیم کے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان یونیورسٹی رینکنگ