پی ایس ایل10؛ پلاٹینم کیٹیگری کون سے انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے نیوزی لیںڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن سمیت 44 انٹرنیشنل پلئیرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں خود کو رجسٹر کردیا۔
اوور سیریز پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم سائوتھی، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر، جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈوسن جیسے ٹی20 کے جارح مزاج پلئیرز بھی پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے دو سابق کپتان شعیب ملک اور سرفراز احمد بھی پلئیرز ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ سابق کپتان سرفراز، شعیب ملک کِس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ 2016 کے پہلے ایڈیشن کے بعد ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے، اسی طرح شعیب ملک نے 4 سال بعد کراچی کنگز کی فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ بھی ڈرافٹ میں فرنچائزز کی مرہون منت ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ پلئیرز ڈرافٹ کیلئے گوادر کا نام کیوں رکھا گیا تھا؟ انکشافات
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے دونوں سابق کپتانوں کو ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پلیئر ڈرافٹ کا آغاز کل 13 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔
وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اورترسیلات زر میں اضافے جیسے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔