Daily Ausaf:
2025-04-25@05:13:37 GMT

سی آئی اے واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتی ہے ، مارک زکربرگ

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

لاس اینجلس(ویب ڈیسک ) کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ انکرپشن میٹا کو چیٹس تک رسائی سے روکتی ہے، لیکن جب کوئی صارف کے فون میں براہ راست لاگ ان ہوتا ہے تو یہ بے اختیار ہوتا ہے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکی حکام بشمول سی آئی اے، پلیٹ فارم کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو مؤثر طریقے سے بائی پاس کرتے ہوئے صارفین کے موبائل میں ریموٹلی لاگ ان کرکے واٹس ایپ پیغامات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

جمعہ کو جو روگن ایکسپیریئنس پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے، زکربرگ نے وضاحت کی کہ جہاں واٹس ایپ کا انکرپشن میٹا کو پیغامات کے مواد کو دیکھنے سے روکتا ہے، لیکن وہ صارف کے فون تک فزیکل رسائی سے تحفظ نہیں دیتا۔

ان کے تبصرے ٹکر کارلسن کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ انٹرویو کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے بارے میں روگن کے ایک سوال کے تناظر میں سامنے آئے۔

گزشتہ سال فروری میں، تین سال کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر پوٹن سے بات کرنے میں کامیاب ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کارلسن نے امریکی حکام، یعنی این ایس اے اور سی آئی اے کو اپنی کوششوں کو روکنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

کارلسن کے مطابق، ایجنسیوں نے ان کے پیغامات اور ای میلز کو ٹیپ کرکے اس کی جاسوسی کی، اور اس کے ارادے میڈیا کو لیک کردیئے، جس نے ماسکو کو اس سے بات کرنے سے “خوف زدہ” کردیا۔ روگن نے زکربرگ سے یہ وضاحت کرنے کو کہا کہ انکرپشن کے تحفظات کے پیش نظر جو پیغامات کی حفاظت کے لیے سمجھے جاتے ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

میٹا سی اے او نے کہا کہ انکرپشن کے باعث کمپنی جو یہ سروس چلا رہی ہے وہ بھی صارفین کے میسج نہیں پڑھ سکتی ، لہٰذا اگر آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو میٹا سرورز بھی اس پیغام کے کانٹینٹ کو نہیں دیکھ سکتے۔

زکربرگ نے کہا اگر کوئی میٹا کے ڈیٹا بیس کو ہیک کر لے، تب بھی وہ صارفین کے نجی میسجز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔ سگنل میسجنگ ایپ، جسے کارلسن نے استعمال کیا، وہی انکرپشن استعمال کرتی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ انکرپشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موبائل فون میں سٹور میسجز کو دیکھنے سے نہیں روکتی ہے۔

میٹا سی ای او نے بتایا کہ “وہ کیا کرتے ہیں وہ آپ کے فون تک رسائی حاصل کرتے ہیں ، اس لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کچھ انکرپشن ہے، وہ اسے صاف نظر سے دیکھ سکتے ہیں،۔

زکربرگ نے پیگاسس جیسے ٹولز کا تذکرہ کیا جو کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کا تیار کردہ سپائی ویئر ہے جو ڈیٹا تک رسائی کے لیے موبائل فون پر خفیہ طور پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

میٹا سی ای او کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ صارفین کے نجی پیغامات کو براہ راست ان کے موبائل فونز میں گھس کر دیکھاجا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میٹا غائب ہونے والے پیغامات کے ساتھ سامنے آیا، جہاں ایک مخصوص مدت کے بعد کسی کے میسج تھریڈ کو مٹا دیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:لیسکو کا گرین سولر سسٹم میٹرز کے نئے چارجز کا اعلان, مکمل تفصیلات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہ انکرپشن صارفین کے تک رسائی سی ای او نے کہا

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کیلئے 33کروڑ ڈالر اضافی امداد دے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کردی، سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کیلیے مشروط نقد منتقلی فراہم کیجائے گی۔امدادی رقم سے بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کیلئے صحت کی خدمات شامل ہیں۔وسطی اور مغربی ایشیاکواب بھی ترقیاتی تفریق اورسماجی بہبود کے چیلنجز کا سامناہے، افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو بلند غربت جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان ممالک کو ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے مسائل درپیش ہیں ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔۔علاوہ ازیں صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی۔یہ سہولیات ان طبقات کے لیے ہوں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
  • واٹس ایپ کا نیاحیران کن فیچر آپ کے میسجز کو زیادہ پرائیویٹ بنا دے گا، استعمال کا طریقہ جانیں
  • چین کا  مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء
  • کشمیر حملے کے بعد بھارت نےحکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا