Express News:
2025-09-26@21:57:58 GMT

14 سالہ بھارتی خاتون کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی:

50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔

جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔

میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.

38 رہا، ممبئی کی ٹیم نے 3 وکٹ پر 563 کا مجموعہ ترتیب دیا۔

ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 114 ہوگئی جو انہوں نے 90 اننگز میں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل شاداب خان پاکستان کجے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے۔

شاداب خان نے 104 اننگز میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

حارث رؤف 90 اننگز میں 130کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین پاکستانی بولر ہیں۔

وہ مجموعی طور پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 7 بھارتی طیاروں کو مٹی کا ڈھیر بنایا، ہمارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
  • قائداعظم کے خون سے دشمنی؟ بھارت میں نسلی واڈیا اور خاندان پر مقدمات کی بوچھاڑ
  • 117 سالہ خاتون کی طویل زندگی کا راز عام غذا نکلا
  • چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کراچی کی قائد اعظم ٹرافی میں نمائندگی یقینی ہوگئی
  • آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے
  • بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
  • انوکھی شادی: 63 سالہ دلہن اور 31 سالہ دلہا؛ دلہن عمر میں ساس سے بھی بڑی
  • جاپان میں انوکھی شادی: 63 سالہ دلہن اور 31 سالہ دلہا؛ دلہن عمر میں ساس سے بھی بڑی