بگ اکیڈمی ریاض:مصنوعی ذہانت کے موضوع پرمذاکرہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈاکٹر مورے بلیک اور ڈاکٹرمحمد کریم الدین کی ٹیم کے دیگراراکین
سعودی عرب میں بگ اکیڈمی ریاض کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنسز کے موضوع پر ایک شاندار مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ وسیم خان سعودی عرب کے مطابق یہ نہایت منظم اورعلمی طور پر متاثر کن رہا۔ اس پروگرام کی قیادت ڈاکٹر مورے بلیک، ڈین یورکلیا بزنس اسکول، فرانس اور ڈاکٹرمحمد کریم الدین، سی ای او بگ اکیڈمی نے کی۔ ان کے ہمراہ ان کی ٹیم کے دیگراراکین بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا انتظام مسز وردہ، اکیڈمک انچارج بوائزسیکشن نے کی۔ مسٹرجاوید مرزا نے بگ اکیڈمی کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور ان کے علمی مباحثے پرشکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے مصنوعی ذہانت اورڈیٹا سائنسزکے میدان میں گہری دلچسپی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ یہ مباحثہ ان جدید ٹیکنالوجیز اور ان کے اثرات پرطلبہ اورماہرین کے درمیان تبادلہ خیال کا ذریعہ بنا۔ یہ تقریب اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنسز مستقبل کی صنعتوں کو ازسرنو تشکیل دینے میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔-
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔