معاہدہ حج دستخط، وفاقی وزیر چودھری سالک سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین دورے کے دوران حج معاہدہ2025 ء پر دستخط کریں گے۔ چوہدری سالک حسین عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔ عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے16 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ چار روزہ کانفرنس میں90 ممالک سے وزراء اور ممتاز شخصیات اور سفارتکار خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس می47 پینل مباحثے، 50 ورکشاپس اور جدید ترین حج ٹیکنالوجیز اور خدمات کی 280 نمائش ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
اسلام آباد:علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنابانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاورآف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں۔ دستخط کے لیے وکلا نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیاجارہا۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیاہ ے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے مقررہ مدت ختم ہورہی ہے۔ عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دے اور جیل حکام کو حکم دیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں۔