شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)
ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔
ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کےلیے شعیب کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔
فاسٹ بالر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ’خوبصورت‘ اتفاق قرار دیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انٹرنیشنل لیگ اور شاید کپور کو ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ شاہد کپور نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں اپنی فلم دیوا کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انٹرنیشنل لیگ
پڑھیں:
41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔
لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔
ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔
https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2Fسریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار کر کیچ تھام لیا۔ اس طرح، یوسف پٹھان کو پویلین کی راہ دیکھنی پڑی جبکہ گراؤنڈ کے باہر بیٹھے شائقین کیچ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
بھارت کو اس میچ میں ڈی ایس ایل فارمولے کے تحت 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔