ڈیل کا لفظ سن کر ہم تھک گئے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد ہو،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ڈیل کا لفظ سن سن کر ہم تھک گئے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد ہو،بانی پی ٹی آئی سزا کے موخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہونگے،17تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں،اڈیالہ جیل کے باہر 190ملین پاﺅنڈکیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد اپنے وکلاءکے ہمراہءگفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج سزا ہونی تھی جس کے موخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے۔جج صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے۔ جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے ہیں۔ آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیوں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی۔انہوں نے کہا کہ جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے۔آج حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے۔ پوری دنیام پورا پاکستان جانتا ہے کہ کس قسم کی سزا سنائی جائے گی۔عمران خان نے بس نیوٹرل ایمپائر لگانے کی بات کی تھی۔ جج صاحب کو بہت مشکل پیش آئے گی جب وہ سزا کا فیصلہ لکھیں گے۔ اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل بھی خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے القادر یونیورسٹی کیا ہے۔ ان کا خواب تھا کہ سیرت نبی کے بارے میں سٹوڈنٹس کو پڑھایا جائے۔حکومتی وزراءروز پریس کانفرنس کرکے بار بار ڈیل کا تاثر دے رہے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کسی بھی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔بانی پی ٹی آئی صرف اور صرف عوام کی خاطر جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے صرف 2 مطالبات رکھے تھے جن میں 9مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ اب ہم 17 تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں۔مذاکراتی کمیٹی ممبران نے بتایا ہے کہ ابھی تک حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی گئے ہیں ہیں کہ
پڑھیں:
بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی
سٹی42: بانی کے اس بیان کی تردید ہو گئی کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آ کر احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے۔
تحریک انصاف نے اعلیٰ ترین سطح پر اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کی تاریخ طے ہ ہونا باقی ہے۔ وہ پاکستان آئیں گے اور احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا اور اس معاملہ پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
اپنے تحریری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں کی تردید کی جن میں عمران خان کی جانب سے قاسم اور سلیمان کے پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، بانی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے نہیں روکا۔
عمر ایوب کا مختلف بیان
صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے کسی صحافی نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان نہ آنے کے متعلق پوچھا تو عمر ایوب خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں مہم چلا رہے ہیں، ان کی مرضی ہے۔ وہ جب بھی آنا چاہیں آسکتےہیں۔
اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بیٹوں کی پاکستان آمد کے متعلق سوال کے جواب میں صحافی کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے پاکستان نہین آئیں گے اور یہاں کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
اس خبر کو لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ بات پھیل گئی کہ بانی نے دوسروں کو تو اپنی جیل سے رہائی کے لئے احتجاج کرنے کے لئے کہا ہے لیکن اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو احتجاج کے لئے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔