پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیان،شیرافضل مروت کو شوکازنوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔۔شیر افضل سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ۔دوسری جانب شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے گزشتہ سال بھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شیر افضل
پڑھیں:
ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے، سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں، اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں، اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔