موسم سرما کی تعطیلات ختم، پنجاب بھر کے اسکولز کھل گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں.21 طویل چھٹیوں کے بعد اسکولز کھل گئے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹیوں کے بعد کے اوقات کار بھی جاری کردیے گئے. پیر تا ہفتہ صبح 08.45 سے دوپہر 02:45 بجے تک تعلیمی ادارے لگیں گے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار صبح 08.45 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
یاد رہے کہ صوبے بھر میں سرکاری طور پر 23 دسمبر سے 12 جنوری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے اور دھند کے بھی ڈیرے موجود ہیں، اوکاڑہ میں دھند نے مناظر دھندلا دیے اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ڈجکوٹ میں گہری دھند کا راج برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں گھوٹکی میں بھی شہری و دیہی علاقوں میں شدید دھند اور سردی کی لہر برقرار ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈیفنس میں وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈیفنس روڈ پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ دوسری گاڑی نے مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا جبکہ دیگر دو گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے بعد مریم اورنگزیب موقع سے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی۔ انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔