میلنا الیگژنڈر کا اسلام قبول: ساحل خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
دبئی :دبئی میں مقیم بھارتی اداکار اور ماڈل ساحل خان نے اپنی اہلیہ میلنا الیگژنڈر کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ساحل خان نے اس خوشخبری کے ساتھ خدا کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ ان کی عبادات اور دعائیں قبول ہوں۔
مداحوں نے میلنا کے اسلام قبول کرنے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس اعلان کے ساتھ، مداحوں کی نظر ساحل خان کی کلائی پر بندھی 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گھڑی پر بھی گئی، جو ایک معروف برانڈ کا لمیٹڈ ایڈیشن ماڈل ہے۔
ساحل خان نے اپنی ایک اور پوسٹ میں اس گھڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی پسندیدہ گھڑی ہے، اور اسے خریدنا ان کا دیرینہ خواب تھا، جو اب پورا ہو چکا ہے۔
یہ اعلان اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، اور مداحوں کی جانب سے اداکار اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔