مسلط نمائندے سے نہیں مل سکتے، پیپلز پارٹی علمدار روڈ کا داؤد آغا کو مشیر نامزد کرنیکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
علمدار روڈ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے کہا عوام دوسرے علاقے سے مسلط کردہ نمائندے سے مل نہیں سکتے۔ ہزارہ قوم کی آواز حکومت تک پہنچانے کیلئے داؤد آغا کو بطور مشیر وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی علمدار روڈ کے رہنماؤں نے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار داؤد آغا کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم کے افراد دوسرے علاقے سے ہمارے اوپر مسلط شدہ نمائندے سے نہیں مل سکتے ہیں۔ علمدار روڈ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود ہزارہ قوم کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ دس لاکھ کی آبادی کو نظرانداز کرنا حقوق کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام دوسرے علاقے سے مسلط کردہ نمائندے سے مل نہیں سکتے، علاقہ مسائلستان بن گیا۔ اجلاس میں شریک ہزارہ قوم کے عمائدین و اکابرین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ قوم کی آواز حکومت تک پہنچانے کیلئے داؤد آغا کو بطور مشیر وزیراعلیٰ نامزد کر دیں۔ کیونکہ ہزارہ قوم نے پیپلز پارٹی کیلئے روز اول سے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اجلاس میں ہزارہ قوم کو مسلسل نظرانداز کرنےکی پالیسی کی مذمت کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی علمدار روڈ اجلاس میں پارٹی کے
پڑھیں:
دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔