اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیےاچھی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کالاشاہ کاکومیں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 100مستحق لوگوں کو زہرہ ہومز میں گھر ملا ہے، پنجاب حکومت نے کم آمدن والے لوگوں کےگھر کیلئےجگہ مختص کی ہے ، منصوبےکےتحت گھر ملنےوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست خدمت کی سیاست ہے، ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں 100 گھربن کر تیار ہوئے ہیں، اس ہاؤسنگ اسکیم میں کم آمدن والے لوگوں کوگھر مل رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہرگھر پر سولرسسٹم لگا ہوا ہے، ان گھروں کیساتھ اسکول، میدان، گارڈن ہیں، یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ گھران لوگوں کےپاس جائے جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سےکوئی واپس نہیں لے سکتا، یہ گھر آپ کا ہے، آپ کا حق ہے، اللہ نے آپ کو دیا ہے، انشااللہ 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر مل جائے گی۔
انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ایسی اسکیم لارہی ہوں جس میں مستحق اور نادار افراد کو زمین کا مفت ٹکڑا دیا جائے گا، پنجاب میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس اپنا گھر، چھت اور زمین کا ٹکڑا بھی نہیں، پوری کوشش ہے نواز شریف نے جو خواب دیکھے وہ محنت سے پورا کروں، ہزاروں افراد جن کے پاس زمین نہیں انشااللہ 3 مرلے کا پلاٹ انہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے37ڈسٹرکٹ میں ہزاروں گھرزیرتعمیرہیں، پہلے5گھروں کوہماری طرف سےفرنیچرجارہاہے، آنے والے چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر تعمیر ہوں گے اور ان شااللہ اس سال میں ہم 1لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ آج میرے دل کوبہت تسلی ہوئی ہے، یہ گھر ان لوگوں کو ملے جو اس کے مستحق اور حق دار تھے، نواز شریف نے 45 سال اس ملک کی ترقی کو دیے ہیں ، ایٹم بم، موٹروے، بجلی، معیشت کی ترقی ہو نواز شریف کا نام آتا ہے کوئی بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں نواز شریف کی مہر ہے، یہ خواب اور وژن دونوں نواز شریف کا ہے، ہم نواز شریف کے سولجر کی طرح کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام جانتے ہیں جو اسکیم نوازشریف لانچ کرے گا وہ پوری ہوگی ، اپنا گھر اسکیم سے لاکھوں لوگ مستفید ہونگے ، لاکھوں کسانوں کو کسان کارڈملا ہے، کسانوں نے کسان کارڈ سے اربوں روپے کی خریداری کی ہے، جن کے پاس ایک سے 10جانور ہیں ان کو لائیواسٹاک کارڈ دیا ہے، ہم جو بھی اسکیم لاؤنچ کرتےہیں لاکھوں درخواستیں آتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواز شریف اپنا گھر کہا کہ یہ گھر
پڑھیں:
پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لوگوں کے حقوق کی ضامن ہے، کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہم نے جون میں پانی کی دستیابی کے جاری سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے پہلگام میں پیش آئے واقعے اور اس پر بھارت کے رویے کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کینالوں پر کوئی کام شروع نہیں ہوا، جب تک ایکنک سے منظور نہ ہو نہریں نہیں بن سکتیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لوگوں کے حقوق کی ضامن ہے، کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہم نے جون میں پانی کی دستیابی کے جاری سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے پاس منصوبے کی منظوری کا اختیار ہی نہیں، نہر کے منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کی گئی جو نہیں کرنی چاہیئے تھی، ہم سوتے ہوئے بھی سندھ کے حقوق کے لیے غلط فیصلہ نہیں کر سکتے۔