چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے باوجود روہت شرما کا دورہ پاکستان متوقع، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔
بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔
آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔
روہت شرما کی پاکستان روانگی کے حوالے سے بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان میں ہونا ہے، جس کا افتتاحی میچ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
بھارت نے چونکہ اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث بھارتی ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ فوٹو شوٹ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہوں گے
پڑھیں:
اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔