ایلون مسک مسلسل اسلاموفوبیا پر مبنی مہم چلارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایلون مسک مسلسل اسلام فوبیا پر مبنی مہم چلا رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ ایک گروہ ہے جس میں دوسرے ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ان سے جڑا گروہ اپنے مذموم مقاصد کو صرف اور صرف پاکستان اور اسلام سے جوڑ رہے ہیں جو کہ ان کی نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ٹرمپ غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، نومنتخب امریکی صدر اسرائیل کی دہشت گردی پر اس کی حمایت کر رہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مسلسل نسل کشی کر رہا ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ منافقت اور تضاد سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو اسلاموفوبیا پر مشتمل نفرت انگیز مہم روکنے کے لیے ایکشن لینا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک حافظ نعیم نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن —فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا دائرہ بڑھ رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔