لانڈھی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بتائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی 6 نمبر فاروق مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ایس ایچ او عوامی کالونی وکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی خوش میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ تو سب گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے تھے تاہم پولیس نے اس حوالے سے رات گئے چھاپے مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتول دولہے کا رشتے دار اور ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن چشتی نگر سوغات بیکری کے فائرنگ سے 20 سالہ حسیب زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران بازو پر گولی لگنے سے پیش آیا ہے جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ۔ بلدیہ حب ریور روڈ بوٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ 16 سالہ محب زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

سرجانی کے علاقے لیاری 36 حسینی مسجد کے قریب فائرنگ سے 19 سالہ رحیم زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

 دریں اثنا منظور کالونی کشمیر کالونی بلال مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 17 سالہ عاقب شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو گولی سر پر لگی تھی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی ہوگیا جسے کے قریب فائرنگ فائرنگ سے ا ہے جبکہ کہ واقعہ کے دوران

پڑھیں:

راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی

راولپنڈی کی عدالت میں پیشی پر آیا قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ٹیکسلا کچہری کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیشی پر آئے ملزم قدیر سمیت پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی گولی لگی، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹیکسلا پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزم قدیر کو 2019ء کے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا۔

فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا