Jasarat News:
2025-09-18@21:25:51 GMT

سیکورٹی فورسز کی کارروائیافغان جاسوس ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT


راولپنڈی(آن لائن)سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا،دہشت گردکی شناخت محمدخان
احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی، 48 سالہ دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا، دہشت گرد محمد خان افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا، گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز  کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج  تحسین کیا اور دہشتگردوں کو  جہنم  واصل  کرنے پر  سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ  وارانہ  صلاحیتوں  کو  سراہا۔

محسن  نقوی  نے کہا کہ بلوچستان میں  قیام  امن  کیلئے سیکیورٹی  فورسز  کی کامیاب  کارروائیوں  کو تحسین  کی  نگاہ  سے  دیکھتے  ہیں، قوم سکیورٹی  فورسز  کے ساتھ  شانہ  بشانہ  کھڑی  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک