علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کرم تنازع کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ایئر ایمبولینس استعمال نہیں کیا جاسکا۔
پارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔
سیکریٹری صحت کے مطابق ایئر ایمبولینس کی سمری وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیج دی ہے۔
سیکریٹری صحت نے بتایا کہ منصوبے پر 8 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن کو فراہم کیے جائیں گے۔
سیکریٹری صحت کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری ملتے ہی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر ایمبولینس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔