نظام عدل سے اعتماد اٹھ گیا ، بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان مکالمہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں، جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی بات نہیں، ہمارا نظام عدل سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا، نظام عدل جیسا بھی ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی ، آپ کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔
ججز نالائق ہیں، وکلا تو لائق بنیں، جسٹس محسن اختر کے زمین منتقلی کیس میں اہم ریمارکس
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اسکے بعد یقین ختم ہو گیا ہے، ایک جج کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا ، انہوں نے سزا سنانی تھی اور وہ سنائی۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی کیلئے قید ہیں، جج نے کہا کہ ہم نے سب مل کر کر ملک کے لیے ساتھ چلنا ہے، آپ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔