کرم میں مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، 2018 جیسے پرامن حالات واپس لائیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں جاری ہیں، کرم میں مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، 2018 جیسے پرامن حالات واپس لے کر آئیں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں، بلوچستان میں آپریشن کے دوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلامی ممالک میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، وزیر تعلیم اور دیگر حکام کی کوششوں سے کانفرنس میں اچھی بات چیت ہوئی اور بہت اچھے مقالے پڑھے گئے، کانفرنس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور سعودی وزیر سمیت اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 22.

8 ملین آؤٹ آف اسکول بچے ہیں، جس میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے، پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں حل کررنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کچھ ماہ پہلے شعبہ تعلیم میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا، وزیر تعلیم سے گزارش ہے کہ وہ صوبوں کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کریں، یہ ایک بہت بڑی خدمت ہوگی۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا

چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی ہے جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کے نئے معیارات قائم کررہی ہے۔

اس جدید سروس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9,934 میگابائٹس فی سیکنڈ جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ 1,008 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے جو صارفین کو بے مثال ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بدولت صارفین صرف 20 سیکنڈ میں 20 گیگابائٹس کی فل لینتھ 4K مووی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ سروس ویڈیو سٹریمنگ، گیمنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ورچوئل رئیلٹی جیسے جدید ایپلی کیشنز کے لیے بھی غیر معمولی کارکردگی پیش کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق چین کا یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ اس کے اثرات صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر اہم شعبوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

مثال کے طور پر صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن اور ریموٹ سرجری جیسے جدید طریقہ ہائے علاج کو مزید موثر بنایا جاسکے گا، تعلیمی اداروں میں آن لائن لرننگ کے تجربات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ زراعت میں ڈیٹا پر مبنی جدید تکنیکوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔چین کی ٹیلی کام کمپنیوں نے اس سروس کو بڑے شہروں جیسے بیجنگ، شنگھائی اور گوانگژو میں ابتدائی طور پر متعارف کرایا ہے جبکہ اگلے چند برسوں میں اسے ملک بھر میں پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
  • افغان باشندے دوبارہ پاکستان آنا چاہیں تو ویزا لے کر آ سکتے ہیں: طلال چوہدری
  • نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب