چین میں جشن بہار کے سفری رش کے دوران قومی ریلوے سے 510 ملین مسافر وں کے سفر کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
چین میں جشن بہار کے سفری رش کے دوران قومی ریلوے سے 510 ملین مسافر وں کے سفر کی توقع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش 14 جنوری کو شروع ہو کر کل 40 دن جاری رہتے ہوئے 22 فروری کو ختم ہو گا۔ قومی ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے اور یومیہ اوسطاً تعداد 12.
چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے 8 دن کی چھٹی ہوگی اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی میں مکمل طور پر نرمی ہوگی ۔عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹیول کی شمولیت کے بعد یہ پہلا اسپرنگ فیسٹیول سفری رش ہوگا جس کے دوران لوگ سفر کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ مسافروں کا بہاؤ بتدریج بڑھے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی ریلوے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 25 تا 28 جون کے دوران ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔