سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر لاہور میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی بڑی کارروائی، شہر میں جعلی دودھ کی سپلائی کرنے والی گاڑی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 550 لیٹر سفید محلول تلف کر دیا گیاجبکہ گاڑی اور ممنوعہ نیلے ڈرم ضبط کر لیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق، داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر کے مجموعی طور پر 2 لاکھ 77 ہزار 330 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ گرفتار گاڑی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور؛ چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم، غریب طبقہ مشکلات کا شکار

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق، ٹیسٹنگ کے دوران دودھ میں پانی، پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ ثابت ہوئی، جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ مکمل سائنسی بنیادوں پر شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل سے جاری رہیں گی۔

جیل ملازمین کیلئے یونیفارم میں نرمی، کالی ٹی شرٹ کے استعمال کی اجازت

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 فوڈ اتھارٹی

پڑھیں:

سابق صدر کے خلاف کارروائی پر ردعمل، ٹرمپ نے برازیل پر 50 فی صد ٹیرف عائد کر دیا

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے برازیل سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

تاہم ہوائی جہاز، توانائی اور اورنج جوس کے شعبے کو اس اقدام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی حکم نامے کے بعد بدھ کے روز جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ اقدام برازیل کی جانب سے سابق صدر بولسونارو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، جن پر 2022ء کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے مبینہ بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔

برازیلیا میں اس اعلان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، برازیل کے وزیر خزانہ روجیرو سرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ بدترین منظرنامہ نہیں ہے، ہم نے اس سے زیادہ سخت اقدامات کی توقع کی تھی۔

ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد برازیل کی اہم برآمدی کمپنیوں، خصوصاً طیارہ ساز ادارے ایمبریئر اور کاغذ و گودا ساز کمپنی سوزانو کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جسے سرمایہ کاروں نے نسبتاً نرم فیصلہ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکا نے برازیل کی سپریم کورٹ کے اُس جج پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں جو بولسونارو کے مقدمے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جج پر غیر قانونی حراست اور اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ
  •  ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • انگولا: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ
  • کراچی،نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ،متعدد دکانوں کی تلاشی
  • کوئٹہ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • سابق صدر کے خلاف کارروائی پر ردعمل، ٹرمپ نے برازیل پر 50 فی صد ٹیرف عائد کر دیا
  • رجسٹریشن کا نیا نظام؛ گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلئے اہم خبر
  • غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کا الزام، ایس بی سی اے کے 11 افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے