امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے لیول-2 سفری ہدایت جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو زیادہ احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ انتباہ 16 جون کو جاری کیا گیا، جس کی وجہ جرائم اور دہشتگردی کو قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ریپ سب سے تیزی سے بڑھنے والے جرائم میں شامل ہے، اور پُرتشدد جرائم، خاص طور پر جنسی حملے، سیاحتی مقامات اور دیگر عوامی جگہوں پر رونما ہوتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگرد کسی پیشگی انتباہ کے بغیر حملہ کرسکتے ہیں، اور ان کا ہدف اکثر سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ مراکز، بازار، شاپنگ مالز اور سرکاری عمارات ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں اسرائیلی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، تیسرا مشتبہ ملزم بھی گرفتار

محکمہ خارجہ نے خبردار کیا کہ دیہی علاقوں میں امریکی حکومت کی شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت محدود ہے۔ ان علاقوں میں مشرقی مہاراشٹر، شمالی تلنگانہ اور مغربی بنگال کے کچھ حصے شامل ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر بھارت میں تعینات امریکی سرکاری ملازمین کو ان ریاستوں کے سفر کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

???? Rape, Violence, Terrorism ????

USA updates travel advisory for India and guides American women NOT TO TRAVEL ALONE in India.

pic.twitter.com/P1O7Jp0HVc

— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) June 21, 2025

سفری ہدایت میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت میں سیٹلائٹ فون یاGPS ڈیوائس رکھنا غیرقانونی ہے اور اس پر 2 لاکھ ڈالر جرمانہ یا 3 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بیان میں سختی سے کہا گیا ہے کہ تنہا سفر نہ کریں، خاص طور پر اگر آپ عورت ہیں۔

حساس علاقے اور ممنوعہ سفری حدود:

امریکی انتباہ میں جموں و کشمیر، بھارت پاکستان سرحدی علاقے، اور بھارت کے وسطی و مشرقی علاقوں کو خاص طور پر حساس قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ درج ذیل ریاستوں میں اگر امریکی ملازمین دارالحکومت کے علاوہ کسی اور علاقے کا سفر کرنا چاہیں تو انہیں پیشگی اجازت درکار ہوگی:

1. بہار
2. جھارکھنڈ
3. چھتیس گڑھ
4. مغربی بنگال
5. میگھالیہ
6. اوڈیسہ

مزید پڑھیں: بھارت میں دلت طالبہ کے ساتھ 64 مردوں کی زیادتی

اسی طرح مشرقی مہاراشٹر اور مشرقی مدھیہ پردیش میں سفر کے لیے بھی پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق امریکی شہریوں کو بھارت نیپال سرحد زمینی راستے سے عبور کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ اس میں امیگریشن سے متعلقہ گرفتاری یا جرمانے کا خطرہ ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں، خصوصاً منی پور کا بھی خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی محکمہ خارجہ بھارت خواتین تنہا سفر نہ کریں لیول-2 سفری ہدایت مدھیہ پردیش مشرقی مہاراشٹر منی پور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی محکمہ خارجہ بھارت خواتین تنہا سفر نہ کریں مدھیہ پردیش مشرقی مہاراشٹر منی پور بھارت میں کہا گیا کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول میں تعاون ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

یہ رابطہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کا حصہ ہے، جو اقتصادی، سیکیورٹی، اور جیوپولیٹیکل تعاون کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پاکستان امریکا تعلقات مارکو روبیو

متعلقہ مضامین

  • ’کارز‘ اور افغانستان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی گیٹ وے جیسی حیثیت
  • صدر ٹرمپ کی نئی اقتصادی حکمت عملی: روسی تیل پر پابندیاں، خود امریکا کو خطرہ؟
  • روس نے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہہ دیا
  • امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو
  • امریکا نے سیاحوں پر سخت ویزا بانڈ کی شرط عائد کر دی
  • سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • امریکا، بھارت اور ٹیرف کی جنگ
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ
  • بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کررہا ہے، ٹرمپ کے مشیر کا الزام