2025-11-07@09:36:54 GMT
تلاش کی گنتی: 5548
«سیاسی تنہائی»:
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کا دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک امریکی قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ صدر شرع آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ احمد الشرع کو دسمبر 2024 میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، جس کے ساتھ شام میں 13 سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ شام ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، امریکا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سیاسی طور پر مضبوط اشارہ ہے کہ شام اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ شرع پر اقوام متحدہ کی پابندیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 2022 کے دوران ویمن ٹیم کے ایک سابق سلیکٹر اور منیجر نے ان کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا۔سابق فاسٹ بولر کے مطابق اُن سے فحش نوعیت کے سوالات کیے گئے اور اس بارے میں جب بی سی بی آفیشلز کو آگاہ کیا تو اُن کا ردعمل بھی غیر سنجیدہ تھا۔اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی جانب سے مس کنڈکٹ کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بی سی بی نے تحقیقات کے لیے ایک...
پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، اگرچہ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لیے بڑی خدمات ہیں، مگر موجودہ صورتحال میں مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ عدالتوں میں کیسز سیاسی بنیادوں پر چلائے جا رہے ہیں، جس سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری جب کھڑے ہوئے تو پورا پاکستان ان کے ساتھ...
27 ویں آئینی ترمیم، مجوزہ آئینی عدالت، 7 ججز، 68 سال ریٹائرمنٹ، ’’ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز‘‘ کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر سات ججز ہوں گے، اور اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام کا سب سے پہلے خیال میثاقِ جمہوریت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے 2006ء میں دستخط کیے تھے۔ یہ تجویز ایک مرتبہ پھر وسیع تر آئینی اصلاحاتی پیکیج کے حصے کے طور پر بحال کی گئی ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مجوزہ پلان کے مطابق، آئینی عدالت کے...
امریکی کمپنی ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے اپنے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا تاریخی پے پیکیج منظور کر لیا ہے، جس کا مقصد انہیں اگلی دہائی تک کمپنی کی قیادت میں برقرار رکھنا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹیسلا اپنی توجہ گاڑیوں سے آگے بڑھا کر مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے منصوبوں پر مرکوز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیکیج کئی سرمایہ کاروں اور ماہرین کی مخالفت کے باوجود بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ In an era of skyrocketing CEO pay, Tesla shareholders overwhelmingly approved a $1 trillion pay package intended to keep Elon Musk in charge of the company for the next...
مشہور زمانہ سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے نئے سیزن کی ریلیز سے قبل کاسٹ کے دو اہم اداکاروں کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیریز کی مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن نے اپنے ساتھی اداکار ڈیوڈ ہاربر کے خلاف مبینہ طور پر ہراسانی اور دباؤ ڈالنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ رپورٹس کے مطابق یہ شکایت جنسی نوعیت کی نہیں تھی، تاہم اس پر اندرونی سطح پر طویل انکوائری کی گئی جو کئی ماہ تک جاری رہی۔ ملی بوبی براؤن کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات میں متعدد نکات شامل تھے، جنہیں تحریری طور پر جمع کرایا گیا تھا۔ یہ شکایت مبینہ طور پر...
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر اعلان کریں گے کہ ان کا ملک ابراہام معاہدے میں شامل ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل اور قازقستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1992ء سے قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ آج رات ایک اور ملک "ابراہام معاہدے" میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا، جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔ اسٹیو وٹکوف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کاروباری فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اس...
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے سی ڈی اے کے تمام اسٹاف کو نکالنے سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی کی توجہ کام آگئی، سی ڈی اے کام شروع کروا دیا ترجمان کے مطابق صرف سی ڈی اے کے صفائی والے عملے کو پارلیمنٹ ہاؤس سے ہٹایا گیا ہے جب کہ دیگر افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے کے صفائی والے اسٹاف کی اکثریت بارہا غیر حاضر رہتی تھی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی فنانس...
راولپنڈی میں سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے بارہا زیادتی، کروڑوں ہتھیائے ، زہر دیکر مار ڈالا راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سود خوروں نے خاتون کو نہ صرف کروڑوں روپے سے محروم کیا بلکہ متعدد بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر زہر کھلا کر مار ڈالا۔ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی جیولرز و فنانس بینک کے ملازم نے ساتھی کے ساتھ مل کر شادی شدہ خاتون کے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ہتھیا کے لین دین کے معاملے میں پھنسایا اور پھر بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناکر زہریلی گولیاں کھلا دیں۔ خاتون کی...
بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ووٹرز کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، اور ریکارڈ ٹرن آؤٹ رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے کے الیکشن کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ کا تناسب 64.66 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو ریاست کی تاریخ میں کسی بھی اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ ہے۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اس سے قبل 2000 کے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 62.57 فیصد ریکارڈ ہوا تھا، جبکہ لوک سبھا انتخابات میں بہار کی سب سے زیادہ حاضری 1998 میں 64.6 فیصد تھی۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ووٹ ڈالنے والے...
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا ، سیکرٹری جنرل طاہر حسین کی طرف سے چیئرمین سی ڈی اے کو لکھے گئے خط میںکہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کے مختلف شعبوں کی خدمات کو آئوٹ سورس کیا جارہا ہے لہذا فوری طور پر سی ڈی اے ملازمین کی خدمات واپس لے لی جائیں ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین...
افغانستان طویل عرصے سے دنیا کی 80 سے 90 فیصد افیون (ہیروئن کا بنیادی خام مال) پیدا کرتا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مصنوعی منشیات کا استعمال کیوں بڑھ رہا ہے؟ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کے مطابق سال 2022 میں افغانستان میں افیون کی کاشت 2 لاکھ 32 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گئی جس سے تقریباً 6,200 ٹن افیون حاصل ہوئی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی عالمی سطح پر غیر قانونی افیون کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ملک میں موجود باقی پیداوار اور ذخائر عالمی منڈیوں کو مسلسل سپلائی کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کہتی ہے کہ فارم...
فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کاہنہ سے مبینہ اغوا خاتون کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی، فوزیہ کا سراغ اس کے گھر سے ملے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انہیں چاروں صوبوں اور گینگز کو چیک کرنے کی مہلت دیں، فوزیہ بی بی جاتے ہوئے خود سامان پیک کر کے لے گئی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ فوزیہ کو جن اٹھا کر لے گئے۔ آئی جی نے کہا کہ 109 فون نمبرز کی سی ڈی آر لے کر...
بھارتی ریاست بہارکی اسمبلی کے اہم اور فیصلہ کن انتخابات جمعرات کے روز شروع ہوگئے ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں صبح 11 بجے تک تقریباً 28 فیصد ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ریاست کی 243 نشستوں میں سے 121 پر ووٹنگ جاری ہے، جو حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور دوبارہ اُبھرنے والے مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلے کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ VOTE CHORI ALERT ???????? Approximately 8 million voters are missing in Bihar after the SIR, and the Election Commission claims the election will be fair. The Election Commission has prepared the ground for a BJP victory. – @_YogendraYadav pic.twitter.com/BzeOAqQtY5 — Ravinder Kapur. (@RavinderKapur2) November 1, 2025 پہلے مرحلے میں کئی...
کاہنہ کی رہائشی مغوی خاتون فوزیہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت تفتیش کی جاتی تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کیس کی پیش رفت پر عدالت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس مقدمے کو انسانی اسمگلنگ کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہے، کیونکہ پنجاب پولیس اب تک 100 سے زائد بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے کیسز میں بازیاب کرا چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا انہوں نے مزید...
بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج صوبائی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ریاست کی 243 نشستوں میں سے 121 پر آج جبکہ بقیہ نشستوں پر منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ انتخابات حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ایک بڑا سیاسی امتحان سمجھے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ جنگ میں ناکامی اور اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی ملک گیر تنقید نے پارٹی کی مقبولیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مزید یہ کہ امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی حکومت کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ معیشت سست روی کا شکار ہے، دیہی علاقوں میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج...
ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں 2011ء کے بمبئی بم دھماکے کے معاملے میں 14 برس سے زائد عرصے سے جیل میں بند 65 سالہ مسلم شخص کفیل احمد کو ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف...
سٹی42:پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور انتظامی اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو الیکشن کی نگرانی اور رپورٹنگ کا نیا ٹاسک سونپا گیا ہے. ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں ووٹر میپنگ اور ڈیٹا اپڈیٹ کا عمل جاری ہے۔ حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، راشن کارڈ، آسان کاروبار کارڈ، کسان کارڈ، دھی رانی پروگرام اور ہمت کارڈ کے مستفید شہریوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ووٹر میپنگ مکمل ہونے کے بعد عوام سے ووٹ کے حصول کے لیے رابطے کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی لاہور،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موبائل فونز پر عائد کئے گئے غیر معمولی بلند ٹیکسوں کا فوری جائزہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس نظام لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور ملک کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار کو سست کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کے ارکان کو ارسال کیے گئے ایک خط میں گیلانی نے کہا کہ سمارٹ فون اب تعلیم، کاروبار اور سرکاری و مالیاتی خدمات تک رسائی کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس...
وکیل ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ملزمان کی قلابازیاں ٹوئیٹر اور عدالت دونوں میں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈم مزاری کا روایتی گیم پلان جاری ہے لیکن لگتا ہے اس بار ٹکر کا جج جڑا ہے جو ان کے عدالت کے باہر بولے گئے جھوٹے بیانیے، رونے دھونے اور الزامات سے بےنیاز قانونی کارروائی کو آگے بڑھاتا جا رہا ہے۔ میڈم مزاری نے کم عرصے میں بڑا نام بنایا ہے جس کے پیچھے ایک گیم پلان ہمیشہ عمل میں رہا ہے۔ میڈم کی وکالت کا ایک رائج طریقہ کار ہے۔ چونکہ جج صرف اپنے آرڈر کے ذریعے بول سکتے ہیں اس لیے میڈم مزاری عدالت سے باہر سوشل میڈیا پر اپنی عدالت لگاتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Minuteman III) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ امریکی ائیر فورس کے مطابق یہ میزائل کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا اور تقریباً 4,200 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مارشل جزائر میں موجود رونالڈ ریگن بیلسٹک میزائل ڈیفنس ٹیسٹ سائٹ پر کامیابی سے ہدف پر جا لگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ GT 254 سیریز کا حصہ ہے، جو امریکا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کی درستگی اور کارکردگی کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ میزائل غیر مسلح تھا اور اس میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ری انٹری وہیکل نصب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری کوششوں کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے، جو 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر...
کوئٹہ،پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین میرمجیب الرحمن کی قیادت میں دفاتر کی بندش کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سائنس نے دریافت کیا ہے، انسانی جسم میں 50 سے زیادہ ہارمون پیدا ہوتے ہیں ،گو مزید دریافت ہونے کا امکان ہے۔ یہ ہارمون کیمیائی پیغام بر ہیں جو خون کے دھارے میں شامل ہو کر میٹابولزم، نشوونما، تولید، نیند ، موڈ اور دیگرجسمانی افعال کو منظم کرتے ہیں۔ان کی مدد ہی سے ہمارا جسم درست طریقے سے کام کرتا ہے۔ لیکن وہ ہمارے موڈ اور ذہنی صحت پر طاقتور اور کبھی کبھار منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے جذبات و احساسات ہمارے قابو میں ہیں، لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ سائنسدانوں کو یہ بات پہلے سے معلوم ہے کہ کیمیائی پیغامات دینے والے مادے، جنہیں نیوروٹرانسمیٹرز کہا جاتا ہے، ہمارے دماغ پر بہت بڑا اثر...
کینٹکی(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں طیارے میں موجود دو پائلٹس اور ایک معاون بری طرح جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں خوفناک آگ نے کم از کم 6 مزید افراد کی جان لے لی۔ جن عمارتوں پر طیارہ گرا وہ جل کر خاکستر ہوگئیں اور اس میں جھلس کر 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ برطانوی میڈیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ امریکا میں وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بدھ کے روز تاریخ کا طویل ترین بن گیا، جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت میں 35 دن کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔کانگریس کی جانب سے بجٹ کی منظوری نہ دینے کے سبب وفاقی ادارے آہستہ آہستہ بند ہو گئے ہیں، جبکہ لاکھوں امریکیوں کے لیے معاشرتی امدادی پروگرام بھی معطل ہیں، جن میں گروسری کی امداد شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور دیگر اہم عملہ بغیر تنخواہ کام کر رہا ہے، جس کے باعث فضائی سفر میں تعطیلات کے دوران شدید مشکلات کا خدشہ ہے۔ امریکی محکمہ نقل و حمل نے خبردار کیا ہے کہ اگر شٹ ڈاﺅن جاری رہا تو ہوائی جہازوں کی...
ممتاز مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے ضمانت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دوران سماعت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا، جس میں محمد علی مرزا کی ضمانت مسترد کی گئی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ اور دستاویزات کا دوبارہ جائزہ لے کر نیا فیصلہ سنایا جائے۔ مزید پڑھیں: انجینیئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج انجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل ایڈووکیٹ ڈاکٹر طاہر ایوبی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ توہینِ رسالت کے کیس میں ضمانت خارج کرنے کے فیصلے...
ہاکی انڈیا نے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ انٹرنیشنل یا کثیرالملکی مقابلوں میں اپنی سینئر یا جونیئر مرد و خواتین ٹیموں کو پاکستان کے کھلاڑیوں سے مصافحہ یا ہائی فائیو کرنے سے نہیں روکے گا۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے سلطان جوہر کپ کے دوران بھارتی جونیئر کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ہائی فائیو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد بھارت میں مختلف حلقوں نے اس عمل پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا معاملہ اس لیے بھی زیر بحث آیا کہ حال ہی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستانی کھلاڑیوں...
ورجینیامیں نئی تاریخ رقم، غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی لیفٹینینٹ گورنرمنتخب ہوگئیں۔ امریکا کی ریاست ورجینیا میں بھی تاریخ رقم ہوگئی جہاں 61 برس کی غزالہ ہاشمی ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لیفٹینینٹ گورنر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ غزالہ ہاشمی کا مقابلہ ری پبلکن حریف جان ریڈ سے تھا۔ آخری اطلاعات تک غزالہ ہاشمی کو 55 فیصد سےزائد اور ان کے حریف کو 44 فیصد کے قریب ووٹ ملے۔ سال 2024 میں غزالہ ہاشمی نے لیفٹنینینٹ گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ ورجینیا میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی مسلم اور ایشیائی امریکی شخصیت ہیں، جون میں جب...
وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھاکہ ایران کیساتھ 10 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی زرعی مصنوعات ایران کیلئے کم لاگت کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ایران کی جانب سے اضافی علاقائی کاشتکاری کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، جدید زرعی شراکتیں دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات اب نئی نہج پر جا رہے ہیں اور تجارتی حجم میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اب ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی تعاون،...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر نے ای چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں، خودکار نظام کے تحت گاڑی کے مالک کو چالان بھیجے جارہے ہیں قطع نظر کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔وکیل عثمان فاروق نے کہا کہ سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر، گاڑیوں کی ملکیت اور روڈ سائن کی تنصیب کے بغیر ہی ای چالان کا نظام نافذ کردیا گیا، چالان کی رقم میں ہزار گنا تک اضافہ، لائسنس کی معطلی یا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی ہے۔ کراچی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 3485 ای چالان...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایسا نظام بنا رہے ہیں جہاں نوجوانوں کو کامیابی کے لیے صوبہ نہ چھوڑنا پڑے۔ مقامی ہوٹل میں ’’کورس کریشن: نئی سمت کا تعین‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت، تخلیق اور استقامت کی دھڑکن ہے۔دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی عالمی نقشے بدل رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ سندھ ردِعمل دکھائے گا یا نئی سمت متعین کرے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ ردِعمل کا دور ختم، اب پیشگی حکمرانی (anticipatory governance) کا زمانہ ہے۔ کورس کریکشن ناکامی نہیں بلکہ جرات، بلوغت اور...
درخواستگزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل ہونا لازمی ہیں، لیکن نئے ایکٹ کے تحت انتظامی اور مالیاتی امور میں افسرشاہی کو بالادستی دی گئی ہے، جو جمہوری اصولوں کیخلاف ہے۔ مزید کہا گیا کہ حکومت نے غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا جوکہ آئین کے آرٹیکل17 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت، سیکرٹری بلدیات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی سمیت...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔تیز رفتار اور دلچسپ فارمیٹ والا ایونٹ ایک بار پھر کرکٹ شائقین کے لیے تفریح اور جوش و خروش کا باعث بننے جا رہا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس بار نوجوان قیادت اور تازہ توانائی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عباس آفریدی کے سپرد کی گئی ہے، جو پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے ہمراہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ...
امریکی ریاست ورجینیا میں سینیٹر غزالہ ہاشمی نے لیفٹیننٹ گورنر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے امریکا کی پہلی مسلم خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا، جنہیں کسی ریاستی سطح کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی ریاست میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور ہوا جب ایبیگیل اسپینبرگر گورنر کے طور پر منتخب ہوکر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس کی 3 ریاستوں میں بڑی کامیابی منگل کی شب اپنی فاتحانہ تقریر میں غزالہ ہاشمی نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر ایک نیا تاریخی راستہ تراشا ہے۔...
ورجینیا (نیوزڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیمو کریٹ امیدوار ایبی گیل ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر اور غزالہ ہاشمی پہلی نائب گورنر منتخب ہو گئیں۔ ڈیموکریٹ ایبی گیل اسپین برجر نے ورجینیا کے گورنر کی دوڑ جیت لی، ایبی گیل اسپینبرجر نے ریپبلکن ونسم ارل سیرزکوشکست دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایبی گیل اسپین برجرریاست کی قیادت کرنےوالی پہلی خاتون بن گئیں، اسپین برجر 7لاکھ 84ہزار 763 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ونسم ارل سیرز6لاکھ 49ہزار937 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ ورجینیا لیفٹی نینٹ گورنر کے الیکشن میں غزالہ ہاشمی کو حریف جان ریڈپر برتری حاصل ہے، ورجینیا میں نائب گورنر کی امیدوار غزالہ ہاشمی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ غزالہ ہاشمی بھارتیوں اور پاکستانیوں کی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے آرڈر کے باوجود عمرہ پر جانے سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے میرے عمرے پر جانے کیلئے آرڈرجاری کیا، کاپی بھی متعلقہ اداروں کو پہنچادی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس صداقت علی خان نے اداروں کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی شکایت نہ آئے، آج مجھے ایئرپورٹ...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہاکہ ظہران ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں، صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، ڈیموکریٹس لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
چار برس کی عمر میں غزالہ والدہ اور بڑے بھائی کے ساتھ جارجیا میں اپنے والد کے پاس انڈیا سے منتقل ہوئی تھیں، اس وقت ان کے والد بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی مکمل اور یونیورسٹی میں تدریسی کریئر کا آغاز کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب ہوگئیں۔ ڈیموکریٹس کی غزالہ ہاشمی نے 12 لاکھ 72 ہزار 6 سو 99 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل جان ریڈ نے 10 لاکھ 43 ہزار 90 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ ورجینیا کی نائب گورنر کا انتخاب لڑنے والی سینیٹر غزالہ ہاشمی ورجینیا سینیٹ میں خدمات انجام دینے والی پہلی مسلمان اور پہلی جنوبی ایشیائی نژاد امریکی شہری ہیں۔ غزالہ ہاشمی...
امریکا میں ریاستی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جن میں ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹک پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پہلی خاتون گورنر کا اعزاز جیت لیا۔ ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، جب کہ نائب گورنر کے طور پر غزالہ ہاشمی کامیاب ہوئیں۔ غزالہ ہاشمی ریاست کی پہلی بھارتی نژاد مسلم خاتون نائب گورنر بن گئی ہیں۔ غزالہ ہاشمی کو اس سے قبل ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔ دوسری جانب نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل نے گورنر کا الیکشن جیت...
ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے آرڈر کے باوجود عمرہ پر جانے سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے میرے عمرے پر جانے کیلئے آرڈرجاری کیا، کاپی بھی متعلقہ اداروں کو پہنچادی گئی تھی۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا انہوں نے کہا کہ جسٹس صداقت علی خان نے اداروں کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کھیلوں میں سیاست کے بڑھتے ہوئے اثرات پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے تاکہ کھیل کی روح برقرار رہ سکے۔وسیم اکرم نے وِزڈن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے کرکٹ میں سیاست بالکل پسند نہیں معاف کیجیے، لیکن سیدھی بات یہی ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کرکٹ تقسیم کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور اس صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور قومی بورڈز کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے کھلاڑیوں کو کھیلنے...
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کیخلاف درخواست پر نیپرا کو ملٹی ایئر ٹیرف پر کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف میں تبدیلی کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چلینج کیا ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نیپرا کو ملٹی ایئرٹیرف پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکتے ہوئے اتھارٹی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا نے نظر ثانی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے...
دوحہ:۔ صدر ملکت آصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کے تمام مظاہر کو ختم کرنا، مکمل اور بامقصد روزگار کو فروغ دینا اور سب کے لیے باعزت کام کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ دوحہ میں منعقدہ ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے حوالے سے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی ادارے جامع اور جوابدہ ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکز میں رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے جبکہ ہمارا جامع اور پائیدار...
رکن پارلیمنٹ نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے "عظیم اتحاد" کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی اور وعدہ کیا کہ ریاست کی ترقی کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ مہاراشٹر، ہریانہ، چھتیس گڑھ کی حکومت چوری کرنے کے بعد اب بہار کی حکومت چوری کرنا چاہتے ہیں۔ بہار کے وزیر گنج اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب میں راہل گاندھی نے نہ صرف بی جے پی کو بہار کے خراب حالات کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا، بلکہ ریاستی وزیراعلٰی نتیش کمار کا کنٹرول بھی بی جے پی کے ہاتھوں میں ہونے کا دعویٰ کیا۔ راہل گاندھی نے انتخابی جلسہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ:۔ صدر ملکت آصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ غربت کے تمام مظاہر کو ختم کرنا، مکمل اور بامقصد روزگار کو فروغ دینا اور سب کے لیے باعزت کام کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔دوحہ میں منعقدہ ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے حوالے سے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی ادارے جامع اور جوابدہ ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکز میں رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے جبکہ ہمارا جامع اور پائیدار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی:بھارت کی عدالت عالیہ نے بیوی کے زیورات لینے کو جائز قرار دیتے ہوئے اسے ظلم ماننے سے انکار کردیا۔دہلی ہائی کورٹ نے ازدواجی تنازع کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیوی کے زیورات لینے سے اس کے خلاف ظلم کا معاملہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا نے شوہر کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا ہے۔یہ معاملہ ایک وکیل اور اس کے سابق موکلہ کے درمیان فلمی محبت کی کہانی پر مبنی تھا، جو قانونی پیچیدگیوں اور طلاق کے الزامات سے ہوا۔ درحقیقت ایک وکیل نے اپنے مو ¿کلہ کا طلاق کروایا۔ مدد کرتے کرتے پیار ہوگیا، دونوں نے 2007 میں شادی...
خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
ایک بیان میں سینئر متحدہ رہنما نے زور دیا کہ جعلی یا غیرتصدیق شدہ ڈومیسائل پر کسی بھی قسم کی تقرری یا سفارش سے مکمل طور پر گریز کیا جائے تاکہ کسی اہل امیدوار کا حق ضائع نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی (پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ) کے اجرا و استعمال کے بڑھتے ہوئے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے مراسلے میں نشاندہی کی کہ جعلی ڈومیسائل کے باعث سندھ میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے اپنی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا ہے جو 2026 کے لیے 728 کھرب وون (تقریباً 505 ارب ڈالر) پر مشتمل ہے، یہ بجٹ پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد ملک کو دفاع میں خودمختار بنانا ہے تاکہ جنوبی کوریا کو اپنی حفاظت کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار نہ کرنا پڑے، دفاع کے لیے حکومت نے 66 کھرب وون (46 ارب ڈالر) رکھے ہیں، جو پچھلے سال سے 8 فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہم اپنی فوج کو جدید بنائیں گے اور خود انحصار دفاع کو حقیقت بنائیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج خصوصی احکامات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے۔ جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے حکم دیا ہے۔ اُن کا...
لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے متعدد سیکشنز کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین رضا قریشی نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، جس میں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کے آرٹیکل 140 (اے) کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140 (اے) کے تحت اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل ہونا لازمی ہیں۔ مزید کہا...
مظفرآباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی دوڑ میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور متبادل قائد ایوان کے بغیر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی عددی برتری کے دعوے کے باوجود ڈیڑھ ہفتے سے اپنی برتری ثابت کرنے میں لیت و لعل کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ...
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا جو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق ہائیکورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں اور میں نے ہائیکورٹ کا یہ آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہائیکورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ورجینیا میں آج نائب گورنر کے عہدے کا انتخاب ہورہا ہے جس میں پاکستانی نژاد امیدوار غزالہ ہاشمی بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ جنوبی ایشیائی کمیونٹی اس الیکشن میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انتخابی مہم نہایت تیزی سے جاری رہی جس میں صحت، تعلیم اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر زیادہ بحث ہوتی رہی۔ بڑی جماعتوں نے ووٹرز کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔غزالہ ہاشمی پہلے بھی ریاستی سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور ان کی مہم میں تارکین وطن خاندانوں، خواتین اور اقلیتوں کے مسائل کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہیں پاکستانی اور بھارتی نژاد ووٹرز کی طرف سے...
سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاک فوج کے عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مؤثر کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔ تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردوں کو پچھلے دس سال کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں دہشتگر حملوں کی تعداد میں 52...
‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور ’’اے آئی جیمنی‘‘ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے ، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے...
ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم...
اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارے اٹلس تھری آئی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ یہ ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہو۔ اس دمدار ستارے نے سائنس دانوں اور ماہرینِ فلکیات کو اس وقت حیران کر دیا جب یہ سورج کے قریب پہنچنے سے پہلے یکایک رفتار بدل کر نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف یہ انسانوں کی تاریخ میں صرف تیسرا بین السیاراتی جسم ہے جو ہمارے نظام میں داخل ہوا، لیکن اس کا رویہ توقعات کے برعکس رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض کششِ ثقل کے بجائے کسی اور قوت سے متاثر ہوتا دکھائی...
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔ راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
کیا آنے والا وقت انسانی کال سینٹر ایجنٹس کے خاتمے کا وقت ہے اور اگر یہ سوال آپ خود آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے پوچھیں تو شاید وہ گول مول جواب دے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہی سوال ٹیک کمپنی اوپن اے آئی کے ماڈل یا اسسٹنٹ جی پی ٹی سے پوچھیں تو وہ ایک محتاط جواب دے گا کہ انسان اور اے آئی ساتھ ساتھ کام کریں گے لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ ماہرین اور صنعت کے رہنما اس بارے میں اتنے پر امید نہیں۔ ’جلد ہی کال سینٹرز کی ضرورت نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی‘...
کراچی میں وزارتِ میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے زرایع کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے چینی کمپنی کو پورٹ قاسم پر موجود تیار جیٹی شپ یارڈ کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق جہاز سازی کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہاز بنانے کی گنجائش ہوگی اور پاکستان ان جہازوں کی ادائیگی روپے میں کرے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے جگہ کی نشاندہی کا عمل بھی جاری...
بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی ایڈوائزری کونسل نے ملک میں جاری سیاسی اختلافات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں آئندہ ایک ہفتے میں جولائی نیشنل چارٹر اور مجوزہ آئینی اصلاحات پر اتفاق نہ کر سکیں، تو حکومت خودمختارانہ طور پر فیصلہ کرے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز چیف ایڈوائزر کے دفتر (تیجگاؤں، ڈھاکا) میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قانونی مشیر پروفیسر آصف نذرل نے بتایا کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان جلد اتفاقِ رائے نہ ہوا تو حکومت ’خود اپنا راستہ اختیار کرے گی۔‘ اجلاس میں دیگر مشیروں میں...
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ “ریڈنگ اینڈ رائٹنگ” صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ “مضمون نویسی ” 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔
آزاد جموں و کشمیر کی سیاست ایک مرتبہ پھر غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے، جہاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مفادات کی کشمکش کے باعث اِن ہاؤس تبدیلی کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے تاحال متبادل قائدِ ایوان کی نامزدگی کا فیصلہ نہیں کیا، جس کے باعث تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کا عمل رُکا ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کے بعد ہی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اسے آزاد کشمیر اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہے، تاہم ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے باوجود وہ اپنی پوزیشن واضح نہیں کر سکی۔...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔ وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد ایٹمی تجربات کے معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت کسی بھی قسم کے ایٹمی دھماکوں کی تیاری نہیں کر رہا۔ رائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جن تجربات کا حکم دیا گیا ہے، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، جنہیں نان کریٹیکل یعنی غیر دھماکا خیز تجربات کہا جاتا ہے اور ان کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے دیگر حصوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے، نہ کہ کسی نئے ایٹمی دھماکے کا مظاہرہ کرنا۔عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کرس رائٹ نے واضح...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آپ کو فضائی سفر کے دوران جہاز کی کھڑکیوں کے شیڈز کو کھلا رکھنا شاید تکلیف دہ محسوس ہوتا ہے، لیکن بنیادی طور پر اس کا مقصد مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ نے کبھی کمرشل فلائٹ پر سفر کیا ہے تو آپ نے طیارے کی لینڈنگ سے قبل فلائٹ اٹینڈنٹ کی شائستہ انداز میں ایک درخواست سُنی ہوگی کہ ’براہِ مہربانی اپنی اپنی کھڑکیوں کے شیڈز کُھلے رکھیں۔‘ یہ سُن کر پہلے آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلاوجہ کی ایک تکلیف ہے، جیسا کہ اگر کھڑکیوں کے شیڈز اُوپر ہوں یا نیچے، اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ تاہم جہاز کے عملے کی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔وزیرِ اعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا جس سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے. ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اسکے بورڈ آف گورنرز کو ختم کیا گیا اور ادارے کو غیر فعال کردیا گیا. 2022 میں خادم پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا. وزیرِ اعظم نے مزید کہا وزیرِ اعلی پنجاب...
بہت سے اسرائیلی دانشوروں اور مبصرین کے درمیان آٹھویں دہائی کے متعلق یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی عمر 80 سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے انصاراللہ یمن کو اسرائیل کے خلاف ایک بڑا خطرہ قرار دینے کے بعد، اس تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے نہایت سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ بچوں اور عورتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ جلد ہی ہمارے خطے سے باہر نکال دیے جائیں گے۔ نیتن یاہو کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے انصاراللہ کو اسرائیل کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک کہا اور وعدہ کیا کہ اس...
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں...
خیبر: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف...
خیبر:(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔اغوا برائے تاوان میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او خیبر ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری...
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور...
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش...
—فائل فوٹو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کراچی نے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں سی ٹی ڈی حکام نے سخت سیکیورٹی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اور پولیس کی ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان...
بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستانی پروازوں پر بھارتی فضائی حدود کی پابندی سے پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں میں تاخیر کا سامنا ہے، کراچی اور چٹا گانگ کے درمیان براہ راست بحری رابطوں سے تجارتی سامان کی ترسیل کا دورانیہ بیس روز سے کم ہوکر پانچ چھ دن تک مختصر کیا جاسکتا ہے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکے گی اور دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ پہنچائے گا۔ یہ بات انہوں نے *ڈاکٹر اے ایس ایم انیس الزمان چوہدری، چیف ایڈوائزر حکومتِ بنگلہ دیش کے خصوصی معاون کے اعزاز میں منعقدہ خیرمقدمی تقریب میں کہی، جس کا اہتمام **بورڈ آف مینجمنٹ، قائداعظم ہاؤس...