ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے‘عمران خان جیل میں آئین کی بالادستی کے لیے قید ہیں .بشری بی بی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
								اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منظوری کے کیس میں دورانِ سماعت جج کے ساتھ مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے سخت باتیں بھی کہیں ڈی چوک احتجاج کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور جج کے مابین بات چیت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں.                
      
				
(جاری ہے)
بشری بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے جس پرجج طاہر عباس سپرا نے جواب دیا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائے گی آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں. بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان اور ہمارے ساتھ جو ہوا ہے ا س کے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا ہے ٹرائل کے دوران میں نے ججوں کو بیمار ہوتا اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جج صاحب کا بلڈ پریشر 200 پر گیا لیکن انہوں نے ہمیں سزا سنانی تھی اور وہ سنائی. عمران خان کی اہلیہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں عمران خان جیل میں آئین کی بالادستی کے لیے قید ہیں جواب میںجج طاہرعباس سپرانے کہا کہ ہم سب نے مل کر کر ملک کے لیے ساتھ چلنا ہے بعد ازاں جج نے بشری بی بی کو ہدایت کی کہ آپ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں جس پر بشری بی بی انسداد دہشت گردی عدالت سے سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے روانہ ہو گئیں جہاں آج عمران خان کی فیملی اراکین کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی نے کہا کہ گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
اسلام آباد:ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔