Nawaiwaqt:
2025-06-09@12:53:17 GMT

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن،8خوارجی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن،8خوارجی ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔دو مختلف واقعات میں آٹھ خوارجی جہنم واصل کیے گئے،ٹانک میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کی وادی تیراہ میں کی ،وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں2خارجی مارے گئے۔     وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،  قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

عید الاضحیٰ پر خیبر پختونخوا میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو راحت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

ضلع باجوڑ میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جس سے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شدید گرمی کے بعد ہونے والی اس بارش نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، اور لوگوں نے موسم کی اس تبدیلی کو قدرت کا انعام قرار دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

یہ بارشیں نہ صرف گرمی سے نجات کا باعث بنیں بلکہ عید کے موقع پر لوگوں کے لیے خوشی کا سامان بھی فراہم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش خیبرپختونخوا عید الاضحی

متعلقہ مضامین

  • عید الاضحیٰ پر خیبر پختونخوا میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
  • سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
  • کولپور، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 بھارتی سپانسر دہشت گرد جہنم واصل
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
  • سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی میں کارروائی، فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک
  • کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک
  • کچھی ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک