جوتے سب سے پہلے کس نے ایجاد کیے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جوتے قدیم رومیوں یا یونانیوں نے ایجاد کیے ہونگے لیکن یہ سچ نہیں۔
اگرچہ رومی اور یونانی مختلف قسم کے جوتے تیار کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے لیکن دونوں تہذیبیں جوتے یا سینڈلوں کی موجد نہیں ہیں۔
درحقیقت جوتے ایجاد کرنے کا سہرا کسی کو نہیں دیا جاتا کیونہ یہ ہزاروں سالوں سے موجود ہیں۔ قدیم ترین جوتے چھال سے بنے سینڈلز ہیں جو 7000-8000 قبل مسیح کے ہیں۔
سیج برش (ایک قسم کا پودے) کی چھال والی سینڈل 1938 میں اوریگون کے ایک غار میں دریافت ہوئی، یہ سینڈل سب سے قدیم ہے۔
اسی طرح 2008 میں آرمینیا کے ایک غار میں قدیم جوتا پایا گیا، اس کی تاریخ 3500 قبل مسیح بتائی جاتی ہے۔
آئس مین جوتے؛ یہ جوتے 3300 قبل مسیح کے ہیں اور یہ بھورے ریچھ کی کھال، ہرن کی کھال اور چھال کے تار سے بنائے گئے تھے۔
مصری سینڈل: یہ سینڈل 120,000 قبل مسیح کی ہے اور یہ سینڈل کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر
لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے گورنر ضرور ہیں مگر پہلے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔
علماء، مشائخ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ گلی گلی، محلے محلے جا کر پارٹی کی مہم خود چلاؤں گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کی اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، پیپلز پارٹی اب کسی کو بھی سیاسی میدان میں کھلا موقع نہیں دے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب آئیں گے، جہاں وہ تنظیم نو کے عمل کی نگرانی کریں گے اور کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی قیمت کاشتکاروں کو مکمل طور پر دی جائے کیونکہ پنجاب کے کسان اس وقت بدترین معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیرِاعظم بنانا میرا مشن ہے، اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام ضرور واپس حاصل کرے گی۔