کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اورسستی شہرت کی خواہش نے نہ صرف معیشت کوبرباد بلکہ پاکستان کواقوام عالم میں تنہا کردیا تھا، مگروزیراعظم اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بخوبی عہدہ براہ ہوئے ہیں جولائق تحسین ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ میں معاشی، سیاسی اورسفارتی محاز پرزبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں جس نے عوام میں ملکی مستقبل پر اعتماد پیدا کر دیا ہے اوراب اقوام عالم میں پاکستان کوایک ناکام ملک کے بجائے ترقی پذیر ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کی زراعت، صنعت، برامدات ترسیلات زر اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس ائی ایف سی بہترین کام کر رہی ہے اور اس سال کاٹن کی فصل مارچ کی بجائے فروری میں کاشت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کی اضافی آمدن کا امکان ہے موجودہ حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ زبردست اصلاحات بھی کی ہیں اورملک کواسکی تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے نکالنے کا سہرا بھی انہی کے سرہے۔

ملک کوڈیفالٹ سے نکال کرترقی کے راستے پرڈالنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اب بھی مطمئن نہیں ہیں اوروہ اڑان پاکستان اور دیگر منصوبوں کی مدد سے ملک کی معاشی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے عوام کو سکھ کا سانس مل سکے گا۔ ماضی کی غلط پالیسیوں اورسفارتی آداب سے نا واقفیت کی وجہ سے پاکستان نہ صرف اسلامی ممالک میں تنہا ہوگیا تھا بلکہ چین امریکہ اور یورپی یونین سے بھی معاملات بگڑگئے تھے۔

اگر یہی صورتحال کچھ عرصہ اورجاری رہتی اتوملک دیوالیہ ہوچکا ہوتا اورخانہ جنگی کا شکاربھی ہوچکا ہوتا۔ حکومت کی سرتوڑکوششوں سے ملکی حالات تیزی سے بہترہورہے ہیں، عوام اورکاروباری برادری پرامید ہوچکے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بارمتوازن افغان پالیسی اختیارکی جا چکی ہے، پی آئی اے کوتباہ وبرباد کرنے کی سازش ناکام بنائی جا چکی ہے جس سے ملک کواربوں ڈالرکا نقصان پہنچا اوراب پی آئی اے کی پروازیں یورپ جا رہی ہیں۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ شرح سود مسلسل کم ہورہی ہے، کرنٹ اکانٹ خسارہ ختم ہو گیا ہے، جی ڈی پی پیداوار، برآمدات اورترسیلات کی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے اورزرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے قوی امکانات ہیں جبکہ ایران سے نہ صرف تعلقات بہترہورہے ہیں بلکہ نئی بارڈرکراسنگ بھی کھول دی گئی ہے جس سے اسمگلنگ میں کمی ہوگی اورقانونی تجارت بڑھے گی جس سے حکومت کی آمدن اورعوام کے روزگار میں اضافہ ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں زاہد حسین نے

پڑھیں:

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • چترال: وزیراعظم شہبازشریف دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کررہے ہیں
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ اور میاں خان بگٹی کی ملاقات
  • وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • شہبازشریف کبھی کبھار پاکستان بھی تشریف لایا کریں،اسد قیصر
  • ایوان صدر میں وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ؛ آزاد کشمیر حکومت سازی پر گفتگو
  • وزیراعظم سے ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی کی ملاقات،حلقے کے امور پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے میاں خان بگٹی کی ملاقات، حلقے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو