آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا،وسیم اکرم بھی سکرین کا حصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا، پرومو میں لیجنڈری سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم بھی جلوہ گر ہیں۔چیمپیئنزٹرافی سے قبل چیمپئن ٹیم کی سفید جیکٹ کی رونمائی کی گئی، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم چیمئنز ٹرافی کے فاتح کھلاڑیوں کو ملنے والی سفید جیکٹ کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پرومو میں وسیم اکرم نے سفید جیکٹ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو چیمپیئنز کے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔وسیم اکرم نے مزید کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔ منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 8 سال بعد ہوگی، 2017 میں ہونے والے آخری ایڈیشن میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے براڈکاسٹرز کی جانب سے بھی ایک پرومو جاری کیا گیا تھا، اسٹار اسپورٹس کی جانب سے یوٹیوب چینل پر جاری پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور بھارت بالر جسپریت بمرا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ابتدائی مرحلے کے لئے ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم گروپ مرحلے کے 3 میچ کھیلے گی اور ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جب کہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔

گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔ پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی 2025 وسیم اکرم

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔

بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں  تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔

اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔

سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت بیرون ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ تاجکستان کا عینی ائربیس خالی کردیا
  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا