سام سنگ گلیکسی S25 سلم کی لانچ کے متعلق بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس 25 سلم کی لانچ مئی تک مؤخر کر دی۔ کمپنی کی جانب سے 22 جنوری کو ایک تقریب میں چار ڈیوائسز کو متعارف کرایا جانا تھا۔
ان ڈیوائسز میں گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25+، گلیکسی س 25 الٹرا اور برانڈ نیو گلیکسی ایس 25 سلم شامل تھے۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سلم کی رُونمائی کو مئی تک لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
اس نئے فون کی موٹائی صرف 6.
فون کے پتلے ہونے کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر یہ نئی سلیکون کاربن بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جو وزن میں تو ہلکی ہوگی لیکن اس کی چارجنگ زیادہ ہوگی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
محکمۂ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے بھر میں طوطوں کی لازمی رجسٹریشن کی پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کا مقصد نایاب اقسام کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام ہے
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن عدنان وڑائچ کے مطابق ہر طوطے کی رجسٹریشن کے لیے مالکان کو ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
Punjab Wildlife Department Makes Parrot Registration Mandatory to Protect Endangered Species
FIND MORE: https://t.co/DQKgdf12iG#LatestUpdates #Punjab #Wildlife #Department #Parrot #Registration #Mandatory #Protect #Endangered #Species #Lahore #TTI pic.twitter.com/JO6P6fVmL4
— The Truth International (@ttimagazine) September 17, 2025
رجسٹریشن کے بعد پرندے کو ایک انگوٹھی نما ٹیک لگائی جائے گی، جس پر منفرد شناختی نمبر درج ہوگا۔
یہ پالیسی صرف دکانداروں اور کمرشل بریڈرز ہی نہیں بلکہ گھروں میں پالے گئے طوطوں پر بھی لاگو ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی رجسٹرڈ طوطے کی افزائش سے بچے نکلیں تو ان کی علیحدہ رجسٹریشن بھی لازمی ہوگی۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ جنگلی پرندوں اور جانوروں کی کھلی فروخت پر پابندی برقرار رہے گی، جس میں لاہور کی مشہور ٹولنٹن مارکیٹ بھی شامل ہے۔ صرف لائسنس یافتہ بریڈرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو اجازت دی جائے گی۔
ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کئی مقامی اقسام کے طوطے تیزی سے کمی کا شکار ہیں، اور یہ اقدام ان کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں