پاک بنگلادیش عسکری قیادت کا دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاک بنگلادیش عسکری قیادت نے دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنگلا دیشی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں خطے کی صورت حال و دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا عزم اور استقلال قابلِ ستائش ہے۔
اس سے قبل بنگلا دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن کے قیام کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے، جو مشترکہ وژن اور پائیدار شراکت داری پر مبنی ہو۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک جیسے مقاصد رکھتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، جو عالمی سطح پر قابلِ تعریف ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفاعی تعلقات کے لیے
پڑھیں:
مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے تاہم موجودہ کاروباری حجم میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ،کم لاگت اور بہتر کوالٹی پاکستانی مصنوعات کو خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے ،روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی برآمدات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بہتر کاروباری روابط اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کاروباری حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، بڑی منڈی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ وسائل کو مکمل طور پر برے کار لانے اور اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے وفد سے بات چیت کی ، وفد کی قیادت صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز سردار ثاقب نسیم اور برین ڈیزائنر محمد رئوف راجہ کر رہے تھے ،وفد میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں،پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ٹریڈ منسٹر محمد حنیف چنہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کی جانب سے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک روزہ بزنس کانفرنس و ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا۔وفدنے سفیر پاکستان کو ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعو ت دی، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ ریاست ورجینیا میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ ایکسپو کا دورہ کریں گے۔