ورلڈ بینک نے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 ارب ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا جب کہ بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت فراہم کی جائے گی۔
اس فریم ورک میں چھ بنیادی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں چائلڈ اسٹننگ کا خاتمہ، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی اور عوامی وسائل کے ذریعے جامع ترقی شامل ہیں۔
اس منصوبے کے تحت مخصوص اہداف طے کیے گئے ہیں جن میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد تک پہنچانا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ کرنا، 12 ملین طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ 30 ملین افراد کے لیے غذائی تحفظ میں بہتری اور 30 ملین خواتین کو مانع حمل کی سہولت دینے کے اہداف بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنا اور 75 ملین افراد کو ان فوائد سے مستفید کرنا ہے۔
10 سالہ فریم ورک کی منظوری کے لیے ورلڈ بینک کے 24 ڈائریکٹرز میں سے 19 نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملین افراد ورلڈ بینک
پڑھیں:
راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، تفتیش میں معاونت کیلئے 10 رکنی ٹیم تشکیل
فائل فوٹوراولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملے پر کیپٹل پولیس آفیسر (سی پی او) نے تفتیش میں معاونت کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس پی راول ڈویژن راجا حسیب کریں گے۔
ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثناء اللّٰہ، انسپکٹر علی عباس، انسپکٹر ناصر عباس ٹیم میں شامل ہیں، ٹیم میں راولپنڈی پولیس کی آئی ٹی کے ماہرہن بھی شامل ہوں گے۔
ٹیم تفتیشی افسر کو مختلف اداروں سے بروقت معاونت یقینی بنائے گی، ٹیم مختلف اداروں سے ٹیکنیکل ثبوتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، ٹیم فارنزک لیب کو بھجوائے جانے والے سیمپلز کی بروقت رپورٹ کی فراہمی یقینی بنائے گی، ٹیم حاصل معلومات کی روشنی میں مزید ملزمان کی بروقت گرفتاری یقینی بنائے گی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں شادی شدہ لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنادیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمان نے قتل کے چار دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔
شادی شدہ خاتون کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا، جرگہ لڑکی اور اس کے شوہر کے خاندانوں پر مشتمل تھا۔ گرفتار افراد میں جرگے میں شامل افراد کے علاوہ قبرستان کے سیکریٹری اور گورکن بھی شامل ہیں۔