کراچی، گورنر سندھ کی مغوی بچے صارم کے گھر آمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں مغوی بچے صارم کے گھر پہنچ گئے۔
گورنر سندھ نے والدین کو مغوی بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گورنر کامران ٹیسوری نے حکام کو ہدایت دی کہ صارم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اس موقع پر متعلقہ پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کو بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا جس کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔
صارم کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، صارم 7 جنوری کی دوپہر فلیٹ میں مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتا ہوگیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔