وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اورسستی شہرت کی خواہش نے نہ صرف معیشت کوبرباد بلکہ پاکستان کواقوام عالم میں تنہا کردیا تھا، مگروزیراعظم اور ان کی ٹیم اس چیلنج سے بخوبی عہدہ براہ ہوئے ہیں جولائق تحسین ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ میں معاشی، سیاسی اورسفارتی محاز پرزبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں جس نیعوام میں ملکی مستقبل پر اعتماد پیدا کر دیا ہے اوراب اقوام عالم میں پاکستان کوایک ناکام ملک کے بجائے ترقی پذیر ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کی زراعت، صنعت، برامدات ترسیلات زر اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس ائی ایف سی بہترین کام کر رہی ہے اور اس سال کاٹن کی فصل مارچ کی بجائے فروری میں کاشت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کی اضافی آمدن کا امکان ہے موجودہ حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ زبردست اصلاحات بھی کی ہیں اورملک کواسکی تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے نکالنے کا سہرا بھی انہی کے سرہے۔ ملک کوڈیفالٹ سے نکال کرترقی کے راستے پرڈالنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اب بھی مطمئن نہیں ہیں اوروہ اڑان پاکستان اور دیگر منصوبوں کی مدد سے ملک کی معاشی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے عوام کو سکھ کا سانس مل سکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان نے پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا .جس میں ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔دفتر خارجہ نے نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات پاک-بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔