Jang News:
2025-07-26@10:47:13 GMT

اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی، شزا فاطمہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی، شزا فاطمہ

شزا فاطمہ خواجہ— فائل فوٹو

وزیرِ مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اسپیکٹرم پر دباؤ کی وجہ سے مسئلہ ہوا ہے، 500 میگا ہرٹز اسپیکٹرم لے رہے ہیں، جو اسپیکٹرم کیسز عدالت میں تھے وہ ہم نے ختم کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب میرین کی 8 کیبلز آتی ہیں، ان میں سے ایک ڈیڈ ہے، 2 نئی کیبلز آرہی ہیں جس سے انٹرنیٹ میں بہتری نظر آئے گی۔

ریاستی ملکیتی اداروں کا خسارہ سیکڑوں ارب سالانہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کا خسارہ سیکڑوں ارب سالانہ ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو اور آڈٹ کرتا ہے، ڈیڑھ سال میں آڈٹ کو دگنا کیا ہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 33 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی واحد صنعت ہے جس نے ٹریڈ سرپلس دیکھا ہے، ملک میں 25 فیصد انٹرنیٹ صارف شامل ہوئے ہیں، ہم نے موبائل براڈ بینڈ پر انٹرنیٹ مسئلہ دیکھا، فکسڈ لائن پر مسائل نہیں دیکھے۔

شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ تنظیم نے ہمیں 3 کمپنیوں کا بتایا جن کو مسائل ہیں، چیک کیا تو معلوم ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شزا فاطمہ نے کہا کہ

پڑھیں:

روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)روس نے انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد سرچ کرنے والے افراد پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی۔ ایسے افراد پر 5 ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا۔دوسری جانب جرمانے کے فیصلے کی حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • زیر زمین ‘وائٹ ہائیڈروجن’ کے قدرتی ذخائر کی تلاش جاری، کیا بالآخر صاف ایندھن دستیاب ہوگیا ہے؟
  • ڈراموں میں زبردستی اور جبر کو رومانس بنایا جا رہا ہے، صحیفہ جبار خٹک
  • چین،  2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈیولپمنٹ فورم کا افتتاح  
  • ٹیکس نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • ٹیکس فراڈ مقدمات میں ایف بی آر کو شہریوں کے انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹا تک رسائی مل گئی
  • روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان