فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا اضافی چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چیف فنانشل آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر شفیق احمد میمن کے دستخط سے آرڈر جاری۔ چارج سنبھالنے کے بعد فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ فردِ واحد کچھ نہیں ہوتا، اہداف کے لیے ادارے سے وابستہ ہر شخص اور ہر کارکن اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے نبھائے، ہر ملازم کو عزت ملے گی، حیسکو کی ترقی کے لیے ہمیں مضبوط ٹیم ورک کے تحت کام کرنا ہوگا، کمپنی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہم سب پر عزم ہو کر کام اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں گے جس سے عام صارف کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اور کمپنی کلچر میں بھی جدت آئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-7
کوئٹہ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹان بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہائوس کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔