سکھر: ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ڈسٹرکٹ بار آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ڈسٹرکٹ بار آمد، سابق صدر و ممبر سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ شفقت رحیم، جنرل سیکرٹری سکھر ڈسٹرکٹ بار سندر خان چاچڑ سمیت دیگر وکلاء نے والہانہ استقبال کیا، ترجمان رینج پولیس اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی سکھر نے ملاقات کے دوران مختلف تھانوں پر وکلا کی درج ایف آئی آر میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری، کسی بھی متاثر شخص کی جائز ایف آئی آر بنا دیر درج اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیشی عمل شفاف بنانے، تھانہ و آفسز میں آنے والے وکلا حضرات سے بہتر رویہ اپنانے اور عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
سری نگر(اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔
مقبوضہ وادی کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جی ڈی وانس بھارت میں موجود ہیں، امریکی نائب صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی سری نگر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بعد پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے اہم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔