خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،آئینی بنچ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔
دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں گے نا،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ آپ نے پھر پرسوں کیوں بیان دیا ہم ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ میں نے کہا تھا آپ کیس کے میرٹس کو ابھی نہیں دیکھ سکتے،آپ کے اس وقت سزاؤں کیخلاف اپیلیں ہائیکورٹ سے ہو کر نہیں آئیں،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ دیکھ سکتے ہیں گواہ کیسے پیش ہوئے شہادتیں کیسے ریکارڈ ہوئیں؟ وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ آپ صرف بنیادی حقوق کے نکتے تک دیکھ سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ہم چالان جمع ہونے سے سزا ہونے تک کا سارا عمل دیکھیں گے،ہم آرٹیکل 10 اے اور نیچرل جسٹس پر بھی دیکھیں گے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ نیچرل جسٹس پر آپ کسی کو بغیر سنے اس کی مذمت تک نہیں کر سکتے۔
توشہ خانہ ٹوکیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ نے کہا تھا
پڑھیں:
شہر بھر میں صفائی آپریشن؛ مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں تعینات
سٹی 42 : نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
نثار حویلی سے برآمد نویں محرم الحرام کےمرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لکڑمنڈی، مین بازار ،موچی گیٹ میں ورکرز مینوئل سویپنگ ،ویسٹ کلئیرنس میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس کے علاوہ مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
سی ای اوبابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 900 سے زائد ورکرز 3شفٹوں میں محرم الحرام گرینڈ صفائی آپریشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔
سی ای اوبابر صاحب دین نے کہا کہ افسران خود میں فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنا رہے ہیں ۔