اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بائیڈن اور ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مدد فراہم کی۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
دوسری طرف، حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، مصر اور قطر اس معاہدے کی نگرانی کریں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
شہزادہ فیصل بن فرحان کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ
سعودی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے بھارتی اشتعال انگیز اقدامات سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا، جبکہ دوران گفتگو علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے فون کیا، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بھارتی اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا، جبکہ دوران گفتگو علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور علاقائی صورتحال پر مشاورت سمیت رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔