کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسکرین گریب
بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق راکٹ لگنے سے قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔
قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ سے روانہ ہونے والے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں کُرم روانہ کی گئی تھیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں دوائیں، سبزی، پھل اور کھانے پینے کی چیزیں شام تھیں۔
قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
تیسرے قافلے کے دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں آج ہی کُرم روانہ کیے جانے کا امکان تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امداد غزہ مریم نواز