ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ضلع خیبر: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں 22 خوارج ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے اور اس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ آپریشن تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، جس میں 4 گاڑیاں اس حملے کی زد میں آئیں۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ 10 گاڑیاں باحفاظت علی زئی پہنچ چکی ہیں، جبکہ باقی گاڑیوں کو پیچھے ہی روک لیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے،31 سال کے میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی نظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے ان بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔