ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرفراز نے کہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔
چودھری سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے، گرفتار ملزمان کے 95 فیصد فالوورز بھارت سے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعلی ویڈیوز
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔