Daily Sub News:
2025-04-29@09:42:09 GMT

پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی

پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2024 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ ملک میں سال 2024 کا 73 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور لیب نے ٹھٹہ سے ایک پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کیس کا آغاز 10 دسمبر 2024 کو ہوا تھا اور ٹھٹہ سے گزشتہ سال کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔

ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ، ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک چلائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیس رپورٹ

پڑھیں:

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

 

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا  ۔
اعلامیہ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔
سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان، امن کمیٹی کے دفتر پر دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، 29 زخمی
  • سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  • پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی
  • افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے مزید 17 خواج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی
  • ایران: بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی
  • ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد؟ نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی
  • ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، 3 روزہ سوگ کا اعلان
  • پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی
  • چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ
  • ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی