علی امین گنڈاپور نے کینٹ میں بیٹھ کر خود ساختہ روپوشی گزاری، اسلم غوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلم غوری (دائیں)، علی امین گنڈاپور (بائیں) - فوٹو: فائل
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کینٹ میں بیٹھ کر خود ساختہ روپوشی گزاری۔
اپنے بیان میں اسلم غوری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ٹی وی پر جھوٹی بھڑکیں مار رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ اپوزیشن کو تقسیم کریں۔
اسلم غوری نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جے یو آئی نے 2018 کے ساتھ 2024 کے الیکشن نتائج کو رد کیا۔
حکومت اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں۔
ترجمان جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، علی امین گنڈاپور بند کمرے میں معافیاں اور باہر بھڑکیں مارتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی چوک میں کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔