ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ،دائود اسپورٹس پری کوارٹر فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس نے ناظم آباد ینگسٹر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ناظم آباد ینگسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ کاشان فہیم نے 13 چوکوں کی مدد سے 65 ، عاصم اللہ نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42، کامران شفیق نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42 اور سعید خان نے 32 رنز بنائے۔ جواد احمد نے 38 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں داؤد اسپورٹس نے 23.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی مدد سے
پڑھیں:
حکو مت کا بھارت میں ہونیوالے کسی بھی کھیل کے مقابلے میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ
حکومت نے قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں ہونے و الے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹمنٹ سے روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز بھارت میں مقابلوں میں شرکت سے پہلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی کےساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔