WE News:
2025-04-25@08:55:37 GMT

حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج 2025 پروگرام میں شرکت کرنے والے عازمین کے لیے لازمی تربیتی سیشنز کی تیاری مکمل کر لی۔

جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ تربیتی ورکشاپس ملک بھر میں 147 مقامات پر منعقد ہوں گی اور اس حوالے سے پہلا اجلاس ہفتے کے روز پشاور میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈز کے ذریعے حاجیوں کی حاضری کو ٹریک کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے حج پر جانے سے پہلے مقررہ حاجی کیمپوں میں اپنی تربیت حاصل کریں گے جبکہ اس لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ 27 فروری تک مکمل ہونا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے مابین 13 جنوری کو سالانہ حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

معاہدے کے تحت اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی گئی

سعودی عرب نے زائرین کے لیے حج اور عمرہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ’نسک‘ پورٹل کا نیا ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔

تربیت لازمی قرار

حج 2025 کے عازمین کے لیے حج تربیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ ٹریننگ کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کے لیے کم از کم 2 سیشنز میں تربیت حاصل کرنا لازمی ہے۔ حج تربیت کا پہلا مرحلہ 18 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہے گا۔

حج تربیت کا دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد شروع ہوگا۔ ملک کی تمام تحصیلوں میں عازمین حج کی تربیت کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حج کے لیے احرام باندھنے اور تیاری سمیت مناسک حج کی ادائیگی کی تربیت دی جائے گی اور عبادات، انتظامی فرائض،حج کے فرائض و مسنون حج سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ملٹی میڈیا اور آڈیو ویژول کی مدد سے عازمین کو تربیت دی جائے گی۔ روزانہ تقریباً 4 گھنٹے عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔

سمندر پار پاکستانی

سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔

مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول ’پاک حج‘ موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔

حج ہیلپ لائنز یا متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ کر کے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد 28، کراچی 20 اور لاہور میں 32 مقامات پر تربیت دی جائے گی جبکہ کوئٹہ 25، پشاور 16، ملتان اور17 گلگت بلتستان میں 2 مقامات پر عازمین کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔

پاک حج موبائل ایپ پر شیڈول جاری

مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محدود نشستوں پر سرکاری حج کے لیے 84 ہزار620 درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 48 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔
عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جب کہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک حج موبائل ایپ حج 2025 حج 2025 تربیتی سیشن حج 2025 شیڈول نسک پورٹل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک حج موبائل ایپ حج 2025 تربیتی سیشن حج 2025 شیڈول نسک پورٹل پاک حج موبائل ایپ تربیت دی جائے گی لازمی تربیت تربیت کا کیے گئے کے لیے ایپ پر

پڑھیں:

پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی  کا کہنا ہے کہ فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔سی ایم ایس اے کے ترجمان لن شی جینگ کے مطابق پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل بھی چینی خلاء بازوں کے انتخاب کے عمل کی طرح 3 مراحل ابتدائی، ثانوی اور حتمی انتخاب پر مشتمل ہے۔اُنہوں نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابتدائی انتخاب پاکستان میں کیا جا رہا ہے جبکہ ثانوی اور آخری مراحل چین میں ہوں گے۔لین شی جینگ نے بتایا کہ اس عمل کے دوران 2 پاکستانی خلاء بازوں کو چین میں تربیت حاصل کرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔چائنا اسپیس اسٹیشن اینڈ دی پروگریس آف انٹرنیشنل کو آپریشن کے مطابق منتخب ہونے والے پاکستانی خلاء بازوں میں سے ایک پاکستانی خلاء باز مشترکہ خلائی پرواز کے مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ حصہ لے گا۔پاکستانی خلاء باز عملہ روز مرہ کے کام سر انجام دینے کے علاوہ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات کو چلانے کے لیے بھی ذمے دار ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بیجنگ اپنے شینزو 20 مشن کے آغاز کے لیے تیار ہے 3 خلاء بازوں کو چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ لے جائے گا۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق اس مشن کا بنیادی مقصد شینزو 19 کے عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنا ہے جسے 29 اپریل کو ڈونگفینگ لینڈنگ سائٹ پر واپس جانا ہے۔شینزو 20 مشن میں حصہ لینے کے لیے خلاء بازوں کی چوتھی کھیپ اس وقت تربیتی مراحل میں ہے جس میں پہلی بار چین کے خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاء باز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی
  • پنجاب اسمبلی: گندم کی قیمت کا اعلان نہ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج: چھوٹے کسانوں کو تحفظ دینگے، حکومت
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری