Jasarat News:
2025-08-04@00:03:55 GMT

پشاورہائیکورٹ ، اٹارنی جنرل سے 13لاپتا افراد کی رپورٹ طلب

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

پشاور (صباح نیوز) پشاورہائیکورٹ نے 13لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سے طلب کر لی ۔ جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے13لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ ہے، یہ شکر کریں کہ گرفتاری تو ظاہر کی گئی۔اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ محمد حسین کی رپورٹ آئی ہے وہ اداروں کے پاس نہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ محمد حسین کا خاندان کسی پر ایف آئی آر درج کرناچاہتا ہے توکرالے۔بعد ازاں عدالت نے10 لاپتا افراد سے متعلق رپورٹس ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل سے طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل کی گئی

پڑھیں:

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کے کیس میں گرفتار

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کو 9 مئی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر پولیس سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی گرفتاری وارنٹ گرفتاری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کے کیس میں گرفتار
  • ایرانی صدر پزشکیان کا دورہ پاکستان، سی پیک میں شمولیت، تجارتی ہدف بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی
  • ڈاکٹر ماہ رنگ 20 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں: اسمبلیوں اور سینیٹ سے نااہلی کے بعد ان کے پاس کیا آپشن ہے؟
  • امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟
  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ: ملزم کو 25 سال قید، 51 اشتہاری قرار، عمر ایوب کے وارنٹ برقرار
  • کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
  • 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا سمیت 196 افراد کو سزا