190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے بعد شاہد خاقان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کا اکٹھ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پائونڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔ اس اہم سیاسی رابطے کے موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنما سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے سب کو بات کرنی ہوگی۔ بعد ازاں اپوزیشن رہنماؤں نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات سب کو مل کر کرنی چاہئے، اچکزئی صاحب نے دعوت دی ہے کہ سب اکٹھے ہوں، ہمیں اس بات سے اتفاق ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی ہماری اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جو پاکستان کی سالمیت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں وہ اکٹھے ہوں۔ اسد قیصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے آج ایک لائحہ عمل بنایا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ سارے وزراء اور عملہ ان کا اپنا ہے، یہ ہماری ملاقات کیوں نہیں کراتے؟۔ جوڈیشل کمیشن کے لیے ساری جماعتیں بیٹھیں اور بات کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئین کی بالادستی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کے رہنما
پڑھیں:
پی ایم ای ایکس میں 59.633 بلین روپے کے سودے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعرات کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 59.633 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 71,705 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 34.689 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 9.231 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 6.839 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 3.233 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.099 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.911 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 499.611 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 294.910 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 269.469 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 214.006 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 114.241 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 25.481 ملین روپے اور ایلومینیم کے سودوں کی مالیت 8.896 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں 14 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 58.715 ملین روپے رہی۔