Daily Mumtaz:
2025-10-19@08:28:43 GMT

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقے بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔

خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ ویلی کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہونے کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، حافظ آباد، چنیوٹ، وہاڑی میں حدِ نگاہ کم ہونے سے ہر قسم کے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ ہونے کا امکان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز میں حتمی مراحل میں داخل ہونے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عمل میں چار بڑی پاکستانی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایئر بلیو اور لکی گروپ شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے حکومت سے نجکاری کی شرائط میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے، تاہم اس کی قومی شناخت کو برقرار رکھا جائے گا۔ ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طیاروں پر سے قومی پرچم ہٹایا جائے گا، جبکہ یہ بھی طے کر لیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اکثریتی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی اور کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو نیلامی میں بطور اکثریتی شیئر ہولڈر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت ہونے والے 237ویں اجلاس میں چار کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسی اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے امریکہ میں واقع پی آئی اے کے اثاثے روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری بھی دی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نجکاری ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مسلسل اہم فیصلے کر رہی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اس عمل کا ایک کلیدی مرحلہ ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قومی ایئرلائن شدید مالی بحران کا شکار ہے اور انتظامی بہتری کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ناگزیر سمجھی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ اگر عمل کامیابی سے مکمل ہوا تو پی آئی اے کی سروسز اور انتظامیہ میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ ایک مرتبہ پھر قابلِ بھروسہ ادارہ بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ ہونے کا امکان
  • سائنسدانوں نے انسانی دماغ کے خلیات سے چلنے والا کمپیوٹر تیار کرنے کی ٹھان لی
  • کراچی: صبح  میں سردی اور دوپہر میں شدید گرمی، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ
  • کراچی میں موسم کے رنگ؛ صبح میں خنکی، دوپہر میں گرمی کی شدت
  • کراچی میں ٹینکر مافیاکا پانی سونے کے دام فروخت ،منی ہائیڈرنٹ چلنے کا انکشاف
  • کراچی، لیاقت آباد اور ملیر میں بےقابو ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
  • طویل ملاقات،وزیراعظم کی بلاول کوتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی،ملکر چلنے پر اتفاق
  • کراچی: 3 روز تک موسم گرم‘ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان
  • کراچی چڑیا گھر سے ریچھ کی منتقلی، اسلام آباد وائلڈ لائف کو رانو کی خوراک سے آگاہ کر دیا گیا
  • کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم و خشک رہنے کا امکان